وزارت خزانہ
جنوری 2021 کے لئے اشیا اور خدمات ٹیکس جی ایس ٹی مالیہ کی وصولیابی تقریباً1.20 لاکھ کروڑ وپئے تک پہنچ گئی ہے
Posted On:
31 JAN 2021 8:33PM by PIB Delhi
2021 میں جنوری ماہ کی اشیا اور خدمات ٹیکس جی ایس ٹی مالیہ کی مجموعی وصولیابی 2021-01-31 کو شام چھ بجے تک 119847 کروڑ روپئے تک پہنچ گئی ہے۔ اس میں سے سی جی ایس ٹی کی وصولیابی 21923 کروڑ روپئے ، ایس جی ایس ٹی کی 29014 کروڑ روپئے آئی جی ایس ٹی کی 60288 کروڑ روپئے ( اس میں اشیا کی درآمد پر 27424 کروڑ روپئے کی وصولیابی شامل ہے) اور سیس کی رقم 8622 کروڑ روپئے ہے ( اس میں اشیا کی درآمد پر 883 کروڑ روپئے کی وصولیابی شامل ہے) دسمبر کے مہینے کے لئے 31 جنوری 2021 تک داخل جی ایس ٹی آر- 3بی کی ریٹرن کی کل تعداد 90 لاکھ ہے۔
حکومت نے باضابطہ تصفیہ کے طور پر آئی جی ایس ٹی سے سی جی ایس ٹی کے لئے 24531 کروڑ روپئے اور ایس جی ایس ٹی کے لئے 19371 کروڑ روپئے طے کئے ہیں۔ جنوری 2021 کے مہینے میں باضابطہ تصفیہ کے بعد مرکزی حکومت اور ریاستی سرکاروں کے ذریعہ مالیہ کی کل وصولیابی سی جی ایس ٹی کے لئے 46454 کروڑ روپئے ہے جبکہ ایس جی ایس ٹی کے لئے 48385 کروڑ روپئے ہے ۔
گزشتہ پانچ مہینے کے دوران اشیا اور خدمات ٹیکس جی ایس ٹی مالیہ میں وصولیابی کے رجحان کے مطابق جنوری 2021 ماہ کے لئے کی رقم گزشتہ سال کے اسی مہینے کے جی ایس ٹی مالیہ کے مقابلے آٹھ فیصد زیادہ ہے۔ اور یہ رقم اپنے آپ میں ایک لاکھ دس ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔ اس مہینے کے دوران اشیا کی درآمدات سے حاصل ہونے والے مالیہ کی رقم گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے 16 فیصد زیادہ ہے اور گھریلو لین دین (خدمات کی درآمدات سمیت) سے مالیہ کی رقم بھی گزشتہ برس کے اسی مہینے انہیں ذرائع سے حاصل مالیہ کے مقابلے چھ فیصد زیاد ہے۔
اشیا اور خدمات ٹیکس جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد سے جنوری 2021 کے دوران جی ایس ٹی مالیہ کی وصولیابی سب سے زیادہ ہے اور یہ تقریباً 1.2 لاکھ کروڑ روپئے تک پہنچ گئی ہے اور یہ وصولیابی گزشتہ ماہ کی 1.15 لاکھ کروڑ روپئے کی ریکارڈ وصولیابی سے بھی زیاد ہ ہے۔
گزشتہ چار مہینے کی مدت کےد وران جی ایس ٹی مالیہ کی وصولیابی ایک لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ ہے اور اس مدت کے دوران اس میں غیرمعمولی اضافہ کا رجحان، عالمی وبا کے بعد تیزی سے اقتصادی بحالی کا واضح اشارہ ہے۔ فرضی بلوں کے خلاف کڑی نگرانی جی ایس ٹی ، انکم ٹیکس اور کسٹم آئی ٹی سمیت کثیر ذرائع سے اعدادوشمار کا استعمال کرتے ہوئے ڈاٹا کا گہرہ تجزیہ اور ٹیکس سے متعلق موثر نظم کی وجہ سے بھی گزشتہ کچھ مہینے کے دوران ٹیکس مالیہ کی وصولیابی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال کے دوسرے نصف کے پہلے چار مہینے کے دوران جی ایس ٹی مالیہ میں سال در سال اوسط اضافہ ، اسی سال کے پہلے نصف کے دوران منفی 24 فیصد کے مقابلےآٹھ فیصد رہا ہے۔
درج ذیل چارٹ سے رواں سال کے دوران ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی مالیہ میں رجحان ظاہر ہوتا ہے
*************
ش ح ۔ ع م ۔ م ص
(31.01.2021)
(U: 1057)
(Release ID: 1694380)
Visitor Counter : 208