ٹیکسٹائلز کی وزارت

کپڑے کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے 31 جنوری سے 4 فروری تک چلنے والے 8ویں ہندستانی بین الاقوامی سلک میلے کا ورچوئل پورٹل پرافتتاح کیا

Posted On: 31 JAN 2021 7:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،31 جنوری -2021/ خواتین اور بچوں کی بہبود  اور کپڑے کی مرکزی وزیر  محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج ہندستانی بین الاقوامی   سلک میلے  کے 8ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔   یہ میلہ ہندستان کا سب سے بڑا  سلک ریشم میلا مانا جاتا ہے۔  اسے انڈین سلک   ایکسپورٹ  پرموشنل  کاؤنسل کے ورچوئل پلیٹ فارم پر 31 جنوری سے 4 فروری 2021 تک  منعقد کیا گیا ہے۔ کووڈ-19 وبا کے سبب اس بار اس پروگرام کا  انعقاد  ورچوئل طریقے سے کیا گیا ہے۔میلے کا افتتاح کرتے ہوئے محترمہ ایرانی نے کہاکہ 200 سے زیادہ  بیرون ممالک خریدار پہلے سے ہی رجسٹرڈ ہیں اور ہندستان میں   ان کے اتنے ہی نمائندے  100 سے زیادہ مشہور اور بڑی ہندستانی کمپنیوں   کے ساتھ   ورچوئل پلیٹ فارم پر  مذاکرات کریں گے    جو ریشم اور  مخلوط ریشمی  مصنوعات  کی مینوفیکچرنگ  اور  تجارت کرتے ہیں۔ وزیر موصوفہ نے  نمائش لگانے والوں اور بیرون ممالک خریداروں سے  ہندستانی ریشم کو لے کر  اس پہل میں  حصہ لینے کی درخواست کی۔

وزارت نے ٹیکسٹائل کی سرپرستی میں  ہندستانی ریشم   ،انڈو سلک  پروموشن کے تحت  کے ذریعہ   ہندستانی بین الاقوامی  سلک میلے کا انعقاد کیا۔   ریشم اور مخلوط  مصنوعات کے وسائل کے طور پر اس میلے  کو محکمہ کامرس میں اسپانسر کیا ہے۔ ہندستان میں   ریشم مصنوعات کی  طویل تاریخ ہے  اور یہ ریشم  کا دوسرا سب سے بڑا   پیداواری ملک ہے۔   ہندستان دنیا کا  واحد ملک ہے  جو ریشم ، شہتوت ، ایری ، ٹسراور موگا کی تمام چار اہم قسموں  کو پیدا کرتا ہے اور اسکے لئے  مصنوعات کی  بڑی قسمیں  دستیاب ہیں جن میں کپڑے ، ملبوسات اور ساڑھی، میک اپ،  قالین، ہائی فیشن ریشم  کے سامان ،   تحائف، آئیٹم   ، اسکارف ،اسٹول، گھر میں سجانے والے چیزیں ،   پردے وغیرہ شامل ہیں۔  ہندستان میں   پوچم پلی، اکت چندرپال سلک، میسور ، کانچی پورم سلک، موگا سلک  ، سلیم  سلک،  ارنی سلک،،  چمپا سلک ،  بھاگلپوری سلک ،  بنارس  بروکیڈ  اور ساڑی وغیرہ  جیسے تقریباً 11  جیورافیکل انڈیکیٹرس (جی آئی)  دستیاب ہیں۔

 کووڈ -19 وبا کے دوران  برآمد کاروں کے سامنے  پیدا شدہ چیلنجوں کو دیکھتے ہوئے    حکومت نے ورچوئل موڈ پر   کاؤنسل کے ذریعہ    ایک متبادل   تجارتی موڈیل   اور سلک میلے کا   انعقاد کرنے کی   پہلی پہل کی  ہے ، اس سے  بیرون ممالک   کاروباری حصہ داروں کے ساتھ   تجارتی رابطوں کو    دوبارہ بحال کرنے کی   امید ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-1047

 



(Release ID: 1694312) Visitor Counter : 169