وزارت دفاع

بجٹ جاتی مختص رقم میں تقریباً 19 فیصد کا واضح اضافہ، دفاعی جدیدکاری کے شعبہ میں تاریخی اقدام


دفاعی بجٹ میں 4.78 لاکھ کروڑ کا اضافہ کرنے کے لئے وزیر دفاع نے وزیراعظم اور وزیرمالیات کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 01 FEB 2021 4:10PM by PIB Delhi

یکم فروری 2021 کو وزیرمالیات محترمہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 22-2021 کے لئے جو مرکزی بجٹ پیش کیا ہےاس میں دفاعی بجٹ میں 18.75 فیصد کا اضافہ دفاعی جدیدکاری کے شعبہ میں ایک تاریخی قدم ہے۔

مالی سال 22-2021 کے لئے دفاعی  بجٹ میں 478195.62 کروڑ روپئے کا اضافہ کیا ہے اس میں دفاعی پنشن بھی شامل ہے۔ دفاعی خدمات اور وزارت دفاع کے تحت آنے والے دوسرے اداروں اور محکموں کے لئے 22-2021 مالی سال کا بجٹ 362345.62 کروڑ ہے جو جاری مالی سال 21-2020 میں 24792.62 کروڑ روپئے  کا اضافہ ہے۔

دفاعی افواج کی جدیدکاری  اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سے متعلق بجٹ میں بھی غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ ا س کے لئے مالی سال 22-2021 میں مختص رقم 135060.72 کروڑ  روپئے ہے جو مالی سال 21-2020 میں 18.75 فیصد اضافہ ہے اور مالی سال 20-2019 کے مقابلے 30.62 فیصد کا اضافہ ہے۔پچھلے 15 سال کے دوران دفاعی بجٹ میں یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔

 

 

(کروڑ روپئے میں)

دفاعی خدمات کے لئے تخمینہ  رقم

سال

بجٹ تخمینہ  رقم

اضافہ

اضافہ  فیصد میں

2019-20

1,03,394.31

9,412.18

10.01

2020-21

1,13,734.00

10,339.69

10.00

2021-22

1,35,060.72

21,326.72

18.75

 

آپریشنل ضروریات کی تکمیل کے لئے مختص کی گئی غیرتنخواہ والی رقم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جو 54624.67 کروڑ روپئے ہے ۔مالی سال 21-2020 کے مقابلے اس بار چھ فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈی آر ڈی او کے لئے بھی بجٹ میں اضافہ کرکے اسے 11375.50 کروڑ روپئے کیا گیا ہے ۔یہ 21-2020 کے مقابلے آٹھ فیصد  اور 20-2019 کے مقابلے 8.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے بجٹ میں بھی اضافہ کرکے اسے 6004.08 کروڑ روپئے کردیا گیا ہے جو مالی سال 22-2021 کے مقابلے 7.48 فیصد اور مالی سال 20-2019 کے مقابلے 14.49 فیصد کا اضافہ ہے۔

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ مالی سال 22-2021 کے لئے دفاعی بجٹ میں 4.78 لاکھ کروڑ روپئے کا اضافہ کرنے کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی اور وزیرمالیات محترمہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا۔ اس بجٹ میں 1.35 لاکھ کروڑ مالی اخراجات بھی شامل ہے۔ یہ دفاعی مالی اخراجات میں تقریباً 19 فیصد کا اضافہ ہے اور پچھلے 15 سال کے دوران دفاعی بجٹ میں یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔

وزیردفاع نے کہاکہ بجٹ میں اقتصادی اصلاحات ، نوکری پیدا کرنے ، مالیات کی فراہمی اور بھارت میں بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے پر خصوصی زور دیا گیا  جو بہترین حکمرانی کے 6 ستون پر مبنی ہے۔ اس بجٹ سے بھارت مجموعی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے عہد میں داخل ہوجائے گا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اپنی مسلسل ٹویٹس میں کہا،‘‘متعدد نئی پالیسیوں، بھارتی کسانوں کے لئے امدادی پروگراموں  کے اعلانات کے علاوہ  زراعت ، بنیادی ڈھانچہ اور انسانی وسائل  کو بروئے کار لانےپر بجٹ میں خاص طور پر زور دیا گیا ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ بجٹ میں ملک میں 100 نئے سینک اسکول قائم کرنے کی تجویز شامل ہے ۔یہ تمام اسکول ریاستوں ، غیرسرکاری تنظیموں (این جی او) اور پرائیویٹ اداروں کی شراکت داری میں قائم کئے جائیں گے۔

 

****

 (ش ح  ۔ ج ق   ۔  م ص)

U- 1036




(Release ID: 1694052) Visitor Counter : 318