ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جنگلاتی زندگی کے جرائم کی روک تھام کے بیورو نے جموں وکشمیر میں جنگلاتی زندگی سے متعلق غیر قانونی دھندے کے گروہ کا پردہ فاش کیا، جنگلاتی زندگی سے متعلق ممنوعہ اشیاء کی بھاری کھیپ پکڑی گئی
ماحولیات کے مرکزی وزیر نے حالیہ برسوں میں اس طرح کی سب سے بڑی ضبطی پر ایجنسیوں کی تعریف کی
Posted On:
30 JAN 2021 4:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی30 جنوری 2021:جنگلاتی زندگی سے متعلق جرائم کے انسداد کے بیورو(WCCB)، نئی دہلی کی ایک زبردست انٹیلیجنس کارروائی میں سری نگر وادی کے اننت ناگ علاقے اور جموں خطے کے منوال علاقے میں جنگلاتی زندگی میں غیرقانونی شکار اور تجارت کے دو مراکز کا پتہ لگایا گیا ہے۔ 29 جنوری 2021 کو ایک مشترکہ کارروائی میں ان دونوں مقامات پر بہ یک وقت چھاپے مارے گئے جس میں دہلی سے آئے ہوئے WCCB افسران، جموں وکشمیر کے افسران چیف وائلڈ لائف وارڈن اور پولیس اہلکار شامل تھے۔
ایک ٹوئیٹ پیغام میں ماحولیات کے مرکزی وزیر شری پرکاش جاوڈیکر نے جنگلاتی زندگی میں جرائم کے انسداد کے تئیں WCCB کے لگاتار عزم پر اسے مبارکباد دی۔
اننت ناگ میں چھاپے کے دوران چیتے کی آٹھ کھالیں، 38 بھالو کے پتےّ، چار مشک شیر پورہ ، اننت ناگ کے باشندے نے جناب گل محمد کے قبضے سے برآمد کئے گئے۔ جموں خطے کے منوال میں کنگریال کے رہنے والے جناب کشال حسین کے قبضے سے چیتے کی پانچ کھالیں، چیتے کے سات ناخن ، آٹھ دانت، دو داڑھیں، چیتے کی دوکھوپڑیاں اور چیتے کی ہڈیاں(چار جبڑے کی ہڈیاں اور 140 ہڈیوں کے ٹکڑے) مشکی ہرن کا ایک دانت برآمد کیا گیا۔ ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا ہے کہ دونوں مقامات سے گرفتار ہونے والے ملزمان جنگلاتی زندگی سے متعلق غیر قانونی تجارت میں ساجھیدار تھے۔
مزید تحقیقات سے یہ پتہ چلے گا کہ یہ لوگ کتنے عرصے سے اس غیر قانونی دھندے میں ملوث تھے اور کتنی تعداد میں ممنوعہ اشیاء کا دھندہ کیا گیااور ان کے ساتھی کون کون ہیں۔ اس سرگرمی میں آگے اور پیچھے کے رابطوں،ماشک اور فراہمی کے جال اور یہ سامان آگے پہنچانے والے کاروباریوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
موجودہ ضبطی ماضی قریب کی سب سے بڑی ضبطوں میں سے ایک ہے۔ مشکی ہرن اور ہمالیائی کالا بھالو ختم ہونے کے خطرے سے دوچار نسلوں میں شامل ہیں اور انھیں مشک اور بھالو کے پتّے کے غیر قانونی دھندے کے لئے غیر قانونی طور پر شکار کیا جاتا ہے۔ یہ اشیاء روایتی چینی ادویات(TCM) میں کام آتی ہیں۔
غیر قانونی طور پر شکار کئے جانے والے جانور،مشکی ہرن چیتے اور بھالو جنگلاتی زندگی کے تحفظ سے متعلق قانون،1972 کے شیڈیول ایک میں شامل فہرست ہیں۔ اِن جانوروں کا شکار اور ان کے حصوں کی تجارت قابلِ سزا جرم ہے جس میں کم از کم تین سال کی سزا ہے جو زیادہ سے زیادہ سات سال ہوسکتی ہے۔
اننت ناگ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
****
U No.984
م ن۔ر ف۔س ا
(Release ID: 1693815)
Visitor Counter : 255