شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’ایکٹ ایسٹ‘ کے وزیراعظم کے ویژن سے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات کو ایک نیا نظریہ ملا ہے

Posted On: 30 JAN 2021 3:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  30  جنوری 2021،         شمالی مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاف کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ایکٹ ایسٹ کے ویژن سے  پڑوسی ممالک کے ساتھ  ہمارے تعلقات سے متعلق   ہمارے نظریہ  اور فوکس کو ایکٹ ایسٹ پالیسی  کے ذریعہ نیا فروغ ملا ہے۔

جمہوریہ فلپائن کی نائب صدر  ماریہ لیونور گیرونا روبریدو اور میزورم کے وزیراعلی زورام تھانگا کے ساتھ  ایشیا پیسیفک یوتھ  ایکسچنچ (اے پی وائی ای) میٹ سے خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  شمالی مشرقی خطے کی ترقی  کا انچارج وزیر ہونے کے ناطے  ان کے لئے بات باعث خوشی ہے کہ  شمال مشرقی ریاست میزورم نے  اس میٹ کی میزبانی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ بین الاقوامی  سرحدوں سے گھرا ہوا ہے اور  مشرق کے لئے بھارت کے گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IHZ4.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب سے  نریندر مودی نے  وزیراعظم کی ذمہ داری سنبھالی ہے، انہوں نے  بھارت کے شمال مشرقی خطے کی ترقی کو  خصوصی ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم  نریندر مودی کی مداخلت سے  بھارت ۔ بنگلہ دیش معاہدہ   کامیابی کے ساتھ  عمل میں آیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آنے والے وقت میں  پائیدار ترقیاتی مقاصد (ایس ڈی جی) ترقی کی سماجی ، اقتصادی اور  ماحولیات جہات کو مربوط کرنے کے لئے  ہمارے رہنماں ہوں گے۔اس سلسلے میں  انہوں نے ایشیا پیسیفک سوسائٹی کی  مقامی  برادریوں سے  بات چیت کے لئے میٹ کا انعقاد کرنے والوں   کی کوششوں کی تعریف کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-980


(Release ID: 1693659) Visitor Counter : 143