وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے نئی تعلیمی پالیسی- 2020 پر عمل درآمد کا جائزہ لیا

Posted On: 29 JAN 2021 12:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 29 جنوری     مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے نئی تعلیمی پالیسی- 2020 پر عملدر آمد کے لیے وزارت کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ  ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

جناب پوکھریال نے پالیسی پر  بغیر کسی دشواری کے عملدرآمد میں  ہم آہنگی کے لئے تمام متعلقہ وزارتوں میں نوڈل افراد کی تقرری کی ہدایت دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ تعلیم  کے شعبہ میں عملدر آمد کے لئے نشاندہی کی گئی تمام 181 ذمہ داریوں کے لیے  ہر کام کی قیادت اپنی ٹیم کے قائد کے ذریعہ ہونی چاہئے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت جلد ہی اوپن  یونیورسٹیوں کے تصور سے مختلف ورچوئل یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے ضروری اقدامات کرے گی ۔ اس اعلی تعلیم میں مطلوبہ جی آئی آر کے حصول میں مدد ملے گی جس کا نئی پالیسی میں تصور کیا گیا ہے۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ نیشنل ایجوکیشن ٹکنالوجی فورم (این ای ٹی ایف) کو یو جی سی / اے آئی سی ٹی ای میں شامل کیا جانا چاہئے اور اس پر فوری طور پر کام شروع کرنا چاہئے۔ وزیرموصوف نے مادری زبانوں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ اسٹڈی ان انڈیا پروگرام کی برانڈنگ کو وسیع پیمانے پر کی جانی چاہئے۔ انہوں نے اسٹے ان انڈیا پروگرام کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے کہا کہ وہ مشن موڈ میں کام کریں اور 15 دن میں رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی طلبہ کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے  جانے کے پیچھے کی وجوہات کا تجزیہ کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض (

 (29.01.2021)

U-970


(Release ID: 1693585) Visitor Counter : 158