نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلوں کے وزیرجناب کرن رجیجو نے اینٹی ڈوپنگ اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے این ڈی ٹی ایل اور این آئی پی ای آر گواہاٹی کی جانب سے تیار کردہ پہلے حوالہ جاتی مواد کا افتتاح کیا

Posted On: 28 JAN 2021 6:12PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کیمیائی جانچ کے لیے اینٹی ڈوپنگ کے شعبے میں نیشنل ڈوپ ٹیسٹ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارما سیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر) گواہاٹی کی جانب سے تیار کردہ پہلے حوالہ جاتی مواد کا افتتاح کیا۔

001.jpg

اس حوالہ جاتی مواد (آر ایم) کو این ڈی ٹی ایل نے عالمی سطح پر نایاب آر ایم کے طور پر شناخت کیا ہے اور اسے تمام ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسیوں (واڈا)) سے شناخت شدہ لیبارٹریوں میں اینٹی ڈوپنگ کے اقدامات کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ این ڈی ٹی ایل اور این آئی پی ای آر گوہاٹی کے درمیان اگست 2020 میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے جس کی رو سے  3 سال کی مدت کے دوران 20 نایاب حوالہ جاتی مواد (آر ایم) تیار کرنے کی تجویز ہے۔ یہ مواد بنیادی طور پر کوالٹی کنٹرول کے مقاصد کے لیے ڈوپ ٹیسٹنگ کے دوران استعمال کیے جاتے ہیں اور اس وجہ سے عالمی سطح پر ان کی دستیابی کھیلوں میں ڈوپ ٹیسٹ کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

002.jpg

ان آر ایم کی دستیابی سے اینٹی ڈوپنگ لیبارٹریوں کی جانچ کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ اس سے کھیلوں میں ایمان داری برتنے کے عظیم مقصد میں مدد ملے گی۔

جناب کرن رجیجو نے کہا،  "یہ ہم سب کے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔ یہ مواد چھوٹا سا ہے لیکن اس کے اثرات بڑے ہیں۔ سپورٹس مین شپ کا تقاضا ہے کہ کھیل ایمان دارانہ اور دھوکہ دھڑی سے پاک ہو۔ میں این ڈی ٹی ایل اور این آئی پی ای آرجی کے تمام میں سائنس دانوں کو 20 حوالہ جاتی موادوں میس ایک کی تیاری پر مبارکباد دیتا ہوں۔"

003.jpg

یہ بھی طے کیا گیا کہ دیسی طور پر تیار شدہ اس حوالہ جاتی مواد کی 5 ملی گرام مقدار واڈا سے شناخت شدہ لیبارٹریوں کو پوری دنیا میں پہلی بار مفت بھیجی جائے۔ اس سے نہ صرف ڈوپنگ کی لعنت سے نمٹنے کے لیے بھارت کے عزم کا اظہار ہوگا بلکہ سب کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا احساس بھی پیدا ہوگا۔ اپنے فخر کا اظہار کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ " مصنوعات کو مفت تقسیم کرنے کا خیال بہت عمدہ ہے، اس سے خیر سگالی کے جذبات پیدا ہوں گے۔ ہم تمام واڈا لیبارٹریوں کے تئیں اخلاقی اتھارٹی اور جائز مقام رکھتے ہیں  وسو دیوا کٹمبکم یعنی ساری دنیا ہمارا کنبہ ہے، کی روایت کے تحت  اس پر عمل پیرا ہیں۔"

004.jpg

این ڈی ٹی ایل نے بھارت میں بڑے سائنسی اداروں کے اشتراک سے اپنی تحقیقی سرگرمیوں کو مستحکم بنانے کے لیے مزید کئی اقدامات کیے ہیں اور کولون، ٹوکیو، روم میں دوسری واڈا سے منظور شدہ لیبارٹریوں کے ساتھ بحی تعاون شروع کیا ہے اور اینٹی ڈوپنگ کی کوششوں اور خیالات کو آگے بڑھانے کا کام کیا ہے ۔ جناب رجیجو نے اس تقریب کے دوران این ڈی ٹی ایل کا نیوز لیٹر بھی جاری کیا۔

*****************

ش ح۔ ع ا۔ ت ع

U NO: 927



(Release ID: 1693207) Visitor Counter : 202