صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے نظرانداز کیے گئے حارراتی امراض (این ٹی ڈی) سے نمٹنے کے لیے اتحاد کی علامت کے طور پر قطب مینار کوروشن کرکے دنیاکے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا
دنیا بھر میں اس طرح کی علامتیں نظر انداز کیے گئے حارراتی امراض کے تئیں یکجہتی کی علامت ہوں گی
Posted On:
28 JAN 2021 7:47PM by PIB Delhi
30 جنوری 2021 ،وہ دوسراسالانہ عالمی موقع ہوگا جب یہ دن نظرانداز کیے گئے حارراتی امراض (این ٹی ڈی) کے طور پر منایا جائے گا۔اس دن نظر انداز کیے گئے حارراتی امراض کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کی عہدبندگی کو اجاگرکیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ نظرانداز کیے گئے حارراتی امراض دنیا کی سب سے کمزورترین اور حاشیے پر زندگی بسرکرنے والی برادریوں کے لیے از حد تکلیف دہ ثابت ہوتے ہیں۔ بھارت نے نظرانداز کیے گئے حارراتی امراض کے تئیں اپنی یکجہتی کے اظہار کے لیےدنیا کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ اس دن قطب مینار کو دنیا میں دیگر معروف مقامات کی طرح علامتی طور پر بطور خاص روشن کیا جائے گا۔
30 جنوری 2021 کو عالمی یوم این ٹی ڈی کے موقع پر، دنیا بھر میں 25 ممالک میں 50 معروف مقامات کو بطور خاص منور کیاجائے گا جس سے یہ ظاہر ہوگا کہ ہم این ٹی ڈی کو شکست دینے کے معاملے میں باہم مل جل کر کتنے کامیاب ہوئے ہیں۔ بھارت بھی پورے فخر کے ساتھ ان ممالک کے ساتھ شریک ہے اور یونیسکو کی عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل عمارت یعنی قطب مینار کو روشن کرکے اس سلسلے میں اپنی یکجہتی کا ثبوت دے گا۔
دنیا بھر میں پانچ میں سے ایک فرد این ٹی ڈی سے متاثر ہے۔بھارت دنیا کےاس سب سے وسیع وزن کا حامل ملک ہے اور یہاں ان اہم نظرانداز کیے گئے حارراتی امراض میں سے کم سے کم 11 امراض کا دور دورہ ہے۔یہ امراض لاحق ہونے پر انسان کو معذور بناسکتے ہیں، شکل وصورت بگاڑ سکتے ہیں اورمہلک بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔
*************
ح۔ش،م۔ن،ج۔ا
U. No.923
(Release ID: 1693151)
Visitor Counter : 127