امور داخلہ کی وزارت

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے دلّی پولیس کے ، اُن بہادر جوانوں کی صحت کے بارے میں پوچھ تاچھ کے لئے اسپتال کا دورہ کیا ، جو یومِ جمہوریہ پر ٹریکٹر ریلی کے دوران تشدد میں زخمی ہو گئے تھے


‘‘ آج اسپتال میں دلّی پولیس کے جوانوں سے ملا اور اُن کی جلد صحت یابی کی دعا کی ’’

‘‘ ملک یومِ جمہوریہ پر تشدد کے دوران دلّی پولیس کے ذریعے اپنائے گئے تحمل اور بہادری کی مثال پر فخر کرتا ہے ’’

Posted On: 28 JAN 2021 8:33PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 28 جنوری / مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے دلّی پولیس کے ، اُن بہادر جوانوں کو دیکھنے کے لئے  اسپتالوں کا دورہ کیا  ، جو 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ کے موقع  پر ٹریکٹر ریلی کے دوران تشدد میں زخمی ہوئے تھے ۔ جناب امت شاہ  سوشروتا  ٹروما سنٹر اورتیرتھ رام  اسپتال  میں گئے اور زخمی پولیس اہلکاروں کا  حال دریافت کیا

image001LQIR.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ نے ایک ٹوئیٹ  میں کہا ہے ، ‘‘ آج اسپتال میں دلّی پولیس کے بہادر جوانوں سے ملا  اور اُن کی جلد صحت یابی کے لئے دعاء کی ۔ ’’ پورا ملک یومِ جمہوریہ پر ہوئے تشدد کے دوران بہادری اور تحمل کی مثال پر فخر کرتا ہے ۔

image002JQTK.jpg

 

جناب امت شاہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کی ۔

image003MDJY.jpg

 

دلّی میں تاریخی لال قلعہ سمیت  کئی مقامات پر ریلی میں  شامل لوگوں کے ذریعے  پولیس والوں کے خلاف تشدد  برپا کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی ۔ یہ واقعہ یومِ  جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر ریلی کے دوران پیش آیا ، جس میں دلّی پولیس کے کئی افسران اور اہلکار زخمی ہوئے  ۔

 

image004K4C3.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔

U. No. 921



(Release ID: 1693137) Visitor Counter : 166