کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکل اور فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر نے فیم گل سے 12.51 کروڑ روپئے کا منافع حاصل کیا


ایف سی آئی اراولی جپسم اور منرلس انڈیا لمیٹڈ (ایک منی رتن ۔ II کمپنی) کے ذریعہ منافع کی ادائیگی کا 16ہواں برس ہے

Posted On: 28 JAN 2021 6:15PM by PIB Delhi

 

کیمیکل اور فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے آج ایف سی آئی اراولی جپسم اینڈ منرلس انڈیا لمیٹڈ (فیم گل) کے سی ایم ڈی برگیڈیئر امر سنگھ راٹھور، سے مالی برس 2019۔20 کے لئے 12 کروڑ 51 لاکھ روپئے کا منافع حاصل کیا۔ اس موقع پر سکریٹری (فرٹیلائزرس) جناب راجیش کمار چترویدی بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210128-WA0043MRZX.jpg

جناب گوڑا نے اس موقع پر کہا کہ فیم گل گذشتہ چند برسوں سے بھارتی حکومت کو منافع فراہم کر رہی ہے۔ 17 سال کی مدت میں کمپنی کے ذریعہ مجموعی طور پر 101.34 کروڑ روپئے کا منافع دیا گیا ہے جو کہ 7.33 کروڑ روپئے کے ابتدائی ادائیگی سرمائے کا 1382 فیصد کے بقدر ہے۔ انہوں نے کمپنی کے ذریعہ حاصل کردہ نمو اور نتائج کی ستائش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کمپنی آنے والے برسوں میں کئی گنا اضافہ کرے گی اور مزید منافع پیدا کرے گی۔

جودھپور مائننگ آرگنائزیشن (میسرز فرٹیلائزیشن کارپوریشن آف انڈیا ایف سی آئی ایل کی ایک اکائی) کے بند ہونے پر 14 فروری 2003 کو فیم گل کا قیام عمل میں آیا تھا۔ یکم اپریل 2003 کو اس نے 10 کروڑ روپئے کے زیادہ سے زیادہ سرمائے اور 7.33 کروڑ روپئے کے بقدر کے ادائیگی سرمائے کے ساتھ کام کاج کا آغاز کیا تھا۔ سال 18۔2017 کے دوران کمپنی نے 22.67 کروڑ روپئے کے بقدر کا بونس شیئر سرمایہ (مکمل طور پر حکومت ہند کی ملکیت میں) جاری کیا جس کے نتیجے میں کمپنی کا ادائیگی سرمایہ بڑھ کر 30.00 کروڑ روپئے ہوگیا۔

 

 

****

ش ح ۔اب ن

U-917



(Release ID: 1693095) Visitor Counter : 84