وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ملک میں ایوین انفلوئنزا (برڈ فلو) کی صورت حال

Posted On: 28 JAN 2021 6:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  28/جنوری 2021 ۔  28جنوری 2021 تک نو ریاستوں (کیرالہ، ہریانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ، گجرات، اترپردیش اور پنجاب) میں پولٹری پرندوں میں ایوین انفلوئنزا کی توثیق ہوئی ہے، جبکہ 12 ریاستوں (مدھیہ پردیش، ہریانہ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، گجرات، اترپردیش، اتراکھنڈ، دہلی، راجستھان، جموں و کشمیر اور پنجاب) میں کووؤں/ مہاجر / جنگلی پرندوں میں ڈس انفیکشن کی توثیق ہوئی ہے۔ پنجاب کے ایس اے ایس نگر ضلع کے ڈیرا بستی کے پولٹری نمونوں میں ایوین انفلوئنزا کی توثیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر (سوپور) میں کوؤں میں، مہاراشٹر کے یوتمال ضلع میں مور میں اور مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں الو سے موصولہ نمونے میں ایوین انفلوئنزا کی توثیق کی گئی ہے۔

حالانکہ گجرات کے راج کوٹ اور جوناگڑھ ضلع سے مورنی اور تیتر کے نمونوں سے ایوین انفلوئنزا کی توثیق نہیں ہوئی ہے اور یہ نمونے جانچ میں نگیٹیو پائے گئے ہیں۔ مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، پنجاب، اترپردیش اور گجرات کے متاثرہ علاقوں میں کنٹرول اور کانٹینمنٹ آپریشنز (صفائی اور انفیکشن کو دور کرنا) مہم چل رہی ہے۔

ان کسانوں اور مویشی پالنے والوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے جن کے پولٹری پرندوں، انڈوں اور پولٹری چارہ کو ریاست کے کارروائی منصوبہ کے مطابق نمٹایا / ڈسپوز کیا جاتا ہے۔ بھارت سرکار کا مویشی پروری اور ڈیری محکمہ (ڈی اے ایچ ڈی) اپنے مویشی کی صحت اور بیماری پر قابو پانے کے منصوبے کے تحت مویشیوں کی بیماریوں کے کنٹرول کے لئے ریاستوں کو مدد (اے ایس سی اے ڈی) کے تحت 50:50 فیصد کی حصے داری کی بنیاد پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو امدادی رقم دستیاب کراتا ہے۔

ایوین انفلوئنزا 2021 سے نمٹنے کی تیاری، کنٹرول اور ڈسپوز کے لئے ترمیم شدہ کارروائی منصوبے کی بنیاد پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے اپنائی گئی کنٹرول سے متعلق تدابیر کے بارے میں سبھی ریاستیں یومیہ بنیاد پر محکمہ کو رپورٹ دے رہی ہیں۔ محکمہ ٹویٹر اور فیس بک ہینڈل جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے توسط سے ایوین انفلوئنزا کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے مسلسل کام کررہا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 915



(Release ID: 1693089) Visitor Counter : 94