صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹرہرش وردھن نے خاندانی منصوبہ بندی 2020:مستقبل کے لیے تبدیلی ،ترقی کاجشن،پروگرام سے خطاب کیا


’’ہم نے گزشتہ کچھ برسوں میں فرٹیلٹی  اور ماؤں کی اموات کی شرح میں خاطرخواہ گراوٹ درج کی ہے ‘‘

ڈاکٹرہرش وردھن نے ہندوستان کے ویژن کے بارے میں کہا،’’ہمیں ہربچے کی ضرورت ہے ،ہرپیدائش محفوظ ہونی چاہئے اور ہرلڑکی اور عورت کو عزت دی  جانی چاہئے ‘‘

Posted On: 26 JAN 2021 8:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،26جنوری : صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیرجناب ڈاکٹر ہرش وردھن نے  آج ویڈیوکانفرنس  کے ذریعہ ڈجیٹل طریقہ سے  ’خاندانی منصوبہ بندی 2020:مستقبل کے لیے تبدیلی ،ترقی کاجشن ‘ کے عنوان سے ایک اعلی سطحی ورچوئل پروگرام سے خطاب کیا۔اس پروگرام کا مقصد ایف پی ۔2020شراکت داری کا جشن منانا ، 2020۔2019کے لیے سالانہ پیش رفت رپورٹ جاری کرنا  اور شراکت  داری کے اگلے مرحلہ کے لیے  عہدبستگی کے عمل کو شروع کرناتھا۔

ڈاکٹرہرش وردھن نے  اپنے خطاب کے  آغازمیں خاندانی منصوبہ بندی  2020شراکت داری  کاجشن منانے والے  اس اہم پروگرام کا حصہ بننے کے لیے  شکریہ اداکیااور حاضرین کویاددہانی کرائی کہ ہندوستان نے  خاندانی منصوبہ بندی  2020شراکت داری کو ہمیشہ اہمیت دی ہے ۔انھوں نے  اتحاد کے ذریعہ دنیا بھر میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کو مضبوط کرنے  کے لیے   کی گئی انتہائی اہم کوششوں کوبھی سراہا۔

خاندانی منصوبہ بندی کے لیے  ہندوستان کی عہدبستگی کے بارے میں بتاتے  ہوئے  انھوں نے  کہا،’’آج میری پیاری مادروطن ہندوستان کا 72واں یوم جمہوریہ ہے ۔مجھے اس پر بھی  فخرہے کہ 1952میں ہندوستان نے قومی منصوبہ بندی پروگرام کوتیار کرنے والے  دنیا کے  ابتدائی ملکوں میں سے ایک تھا۔بعد میں اس پروگرام کی توسیع ماؤں اور بچوں کی صحت کے ساتھ ساتھ سن بلوغت کو پہنچنے والے لوگوں کی صحت  اور غذائیت   کا احاطہ کرنے کے لیے کی گئی ۔‘‘

خاندانی منصوبہ بندی کے شعبہ میں کی جارہی مختلف طرح کی کوششوں کے درمیان تال میل قائم کرنے میں ہندوستان کی حوصلہ افزائی کے لیے  اتحاد کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ’’اس اتحاد نے رکن ممالک کے درمیان نئے مانع حمل کے ساتھ ساتھ عام آبادی کے  ذریعہ خاندانی منصوبہ بندی  کی خدمات کو اپنانے میں تیزی لانے کے لیے  بہترین روایتوں پر عمل کرنے سے متعلق  معلومات کو ایک دوسرے کے ساتھ مشترک کرنے میں اہم رول اداکیاہے ۔

ڈاکٹرہرش وردھن نے  خاندانی منصوبہ بندی میں ہندوستان کے  مقاصد کی تکمیل میں تعاون کے لیے  ایف پی الائنس کی  اہمیت کو واضح کیا۔ہندوستان نے ملک  میں مانع حمل کی فراہمی  کے عمل میں بہتری لانے کے لیے خاندانی منصوبہ بندی  2020کے اپنے ہدف کو حاصل کرلیاہے ۔اسی کے ساتھ جدید مانع حمل کے استعمال  کی قبولیت  55فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ملک نے  خاندانی منصوبہ  بندی خدمات کو مستحکم کرنے کے لیے  2020تک 3ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے اپنی عہدبستگی کو پوراکرلیاہے ۔مانع حمل کی باسکیٹ میں انجکٹیبل  اور سینٹکرومین  دواکو شامل کرتے ہوئے اسے توسیع دی گئی ہے اور اب تک انجکٹیبل مانع حمل کی تقریبا 40لاکھ خوراک کا استعمال کیاہے ۔پوسٹ ۔پارٹم انٹرا یوٹیرن کنٹراسپٹیوڈیوائس سے تقریبا ایک کروڑ حاملہ خواتین بھی مستفیض ہورہی ہیں ۔

ہندستان کی حصولیابیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے  انھوں نے کہاکہ ،’’ مانع حمل کی کوالٹی میں بہتری ،آئی ای سی  کی جامع مہم کے ذریعہ مانع حمل کی مانگ میں اضافہ اور مشن پریوار وکاس کے توسط سے  زیادہ تولیدی صلاحیت کے حامل ضلعوں  پر مرکوز مداخلت ملک  کی قابل ذکر حصولیابیوں میں شامل ہیں ۔نتیجہ کے  طورپر ہم نے پچھلے کچھ برسوں کے دوران  فرٹیلٹی  اور ماؤں کی اموات کی شرح میں کافی کمی درج کی ہے ۔ہم  2030تک مانع حمل کی پوری نہ کی جاسکنے والی ضرورتوں کوکم کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے ۔‘‘

ڈاکٹر ہرش وردھن نے  خاندانی منصوبہ بندی کی شراکت داری کے  اگلے مرحلہ میں ہندوستان کے مجوزہ تعاون کے بارےمیں بتاتے ہوئے کہا، ’’ ہم نے محسوس کیاہے کہ تعاون کو آگے بڑھانا ،  اور زیادہ فوکسڈ نظریہ  اور نوجوانوں کی ضرورتوں کو پورا کرنا کافی اہم ہے ۔ہندوستان  اس عالمی ایجنڈے کے تئیں پرعزم ہے ۔اس طرح نئے نظریہ کے ساتھ اس پر عمل درآمد  اس کا اصل مقصد ہے  اور ہمیں ہربچے کی ضرورت ہے ، ہرپیدائش محفوظ ہونی چاہئے  اور ہرلڑکی  اور عورت کو عزت دی جانی چاہئے ۔‘‘

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے خطاب کے آخر میں  اس اتحاد کی مسلسل حمایت اور  اسکے ساتھ سرگرمی سے جڑنے  کے لیے سبھی ممبران کا شکریہ اداکیا۔

******

 

ش ح ۔ف ا ۔م ف 

U: 842



(Release ID: 1692848) Visitor Counter : 147