عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

کووڈ-19 نے تنفسی امراض میں اکیڈمک دلچسپی اور پلمونیری میڈیسن کی سمت میں تازہ ترین پیش رفت میں جان ڈال دی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 27 JAN 2021 6:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  27/جنوری 2021 ۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جو کہ خود ایک میڈیکل پروفیشنل اور معروف ماہر ذیابیطس ہیں، نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کی وبا کا دنیا کے مختلف حصوں اور زندگی کے مختلف شعبوں پر الگ الگ اثر پڑا ہے، وہیں طبی برادری میں اس وبا نے امراض تنفس میں اکیڈمک دلچسپی بیدار کی ہے، دوسری طرف ذیابیطس کے علاج اور آنکولوجی جیسی مہارت والے شعبوں میں بھی پلمونیری میڈیسن سے متعلق طبی پیش رفت کے بارے میں معالجین کے تجسس میں اضافہ کردیا ہے، کیونکہ ایک عام انسان بھی ان امراض کے تئیں زیادہ بیدار ہونے کی کوشش کررہا ہے۔

880a.jpg

’نیشنل کالج آف چیسٹ فزیشینس‘ اور ’انڈین چیسٹ سوسائٹی‘ کے ذریعے مشترکہ طور پر منعقدہ پانچ روزہ کل ہند کانفرنس ’نیشنل کانفرنس آن پلمونیری ڈیسیزیز‘ – ’’این اے پی سی او این‘‘ میں افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ پہلے تو پلمونیری میڈیسن خاص طور پر تپ دق یعنی ٹی بی کی بیماری سے ہی متعلق مانا جاتا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ جب انھوں نے اپنے کریئر کا آغاز ایک ڈاکٹر کے طور پر کیا تھا تو سماج میں ایک غلط تصور تھا کہ چیسٹ فزیشین ہونے کا مطلب تھا صرف ٹی بی کا ڈاکٹر، مگر علم و تحقیق کا بڑے پیمانے پر پھیلاؤ ہونے کے ساتھ مہارت اور حساسیت کے ساتھ علاج کے جدید وسائل اور سماج میں صحت کے تئیں بڑھتی بیداری نے پلمونیری میڈیسن کا دائرہ کافی وسیع کردیا۔ اب اس میں فضائی آلودگی کے سبب ہونے والے دیگر امراض، کسی خاص پیشے کے سبب پھیپھڑوں کے امراض، نیند سے متعلق  بیماری، آبسٹریکٹیو لنگ ڈیسیز اور سوفسٹیکیٹڈ لنگ انٹروینشنز بھی اس میں شامل ہوگئے ہیں۔ کووڈ-19 کے اس دور میں پیدا ہوئی پیچیدگیوں کے سبب ان بیماریوں کو اور بھی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پروگرام کا انعقاد کرنے والوں کو اس بڑے پیمانے پر کانفرنس کے انعقاد کے لئے مبارکباد دی۔ تقریباً 100 بین الاقوامی فیکلٹیز اور 19بین الاقوامی چیسٹ ایسوسی ایشنوں کو اس پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد بھی بہت اہم وقت پر ہورہا ہے، کیونکہ یہ وہ دور ہے جب دنیا کووڈ-19 کی تباہی سے گزر رہی ہے اور اس سے پیدا شدہ تنفسی اور پھیپھڑوں سے متعلق بیماریوں کی پیچیدگیوں سے بھی نبردآزما ہے۔ اس دوران طبی برادری دن رات اس وبا پر قابو پانے اور اس کی روک تھام کرنے میں مصروف ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت میں پلمونیری میڈیسن پر کانفرنس ہونے کی بھی اہمیت ہے، کیونکہ بھارت نے اپنی 130 کروڑ کی آبادی کے باوجود کووڈ-19 کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کا کامیاب اہتمام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پہلے سے طے شدہ اور فیصلہ کن نقطہ نظر کے سبب بھارت چھوٹی آبادی والے کئی مغربی ملکوں کے مقابلے میں اس وبا کے چیلنجوں کا زیادہ کامیابی اور فیصلہ کن طریقے سے سامنا کرنے کا اہل رہا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کووڈ اور ٹی بی کے علاوہ کانفرنس کی پروگراموں کی فہرست میں معاصر فکرمندی والے موضوعات جیسے پلمونیری کریٹیکل کیئر، پلمونیری امیجنگ، ہوائی سفر سے متعلق مسائل، تھوریسک (صدری، سینے سے متعلق) اور  جراحتی کارروائی وغیرہ کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ انھوں نے اس بات پر خاص طور سے مسرت کا اظہار کیا کہ ماحولیاتی آلودگی اور آب و ہوا کی تبدیلی کے لئے وقف سیشنس بھی اس کانفرنس میں ہونے جارہے ہیں۔ یہ وہ امور ہیں جن کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی اپنے خیالات مسلسل ظاہر کرتے آرہے ہیں اور دنیا بھر میں انھیں سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 880



(Release ID: 1692836) Visitor Counter : 121