نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

تربیتی مراکز پر واپس آنے والے ایتھلیٹس پر تربیت کا دباؤ برقرار رکھنے کے لئے ایس اے آئی کا سرگرم اقدام

Posted On: 23 JAN 2021 7:23PM by PIB Delhi

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے اولمپک کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں پر تربیتی دباؤ برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے مقصد سے بہت سے مقابلوں سے تربیتی مرکز پر واپس آنے والے کھلاڑیوں کے لئے کوارنٹین ضابطوں میں ترمیم کی ہے۔

11 ستمبر اور 03 دسمبر 2020 کو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرس میں جزوی اصلاح کرتے ہوئے ایس اے آئی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ نیشنل کیمپس میں واپس لوٹنے والے کھلاڑی اور ایس اے آئی تربیتی مرکز پر تربیت حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی اپنی حفاظت کو خطرہ میں ڈالے بغیر اپنی ٹریننگ کو جاری رکھ سکیں۔

ایک بیان میں ایس اے آئی نے بتایا کہ یہ اقدام اس لئے کیا گیا ہے کہ تاکہ کھلاڑیوں کی طرف سے ان کے تربیتی پروگرام کو جاری رکھنا یقینی بنایاجاسکے۔ اس کے تحت ایتھلیٹ اپنے تربیتی معمول کو دوبارہ شروع کرسکیں گےلیکن ان کو پہلے سات دنوں تک بایو ببل میں رہنے والے ایتھلیٹوں سے دور رکھا جائے گا اور جب تک کہ وہ آر ٹی – پی سی آر ٹسٹ کی نگیٹیو رپورٹ پیش نہیں کرتا ہے۔

ٹوکیو اولمپک میں چھ ماہ باقی بچے ہیں اس کے ساتھ ہی گھریلو اور بین الاقوامی مقابلے  شروع  ہونے جارہے ہیں جس کی وجہ سے  بہت سے میدانوں میں کھلاڑیوں کو مقابلہ کرنا ہوگا جس کا مقصد اولمپک کھیلوں کے لئے اہلیت حاصل کرنا  یا مقابلہ جاتی صلاحیت حاصل کرنا ہے۔ ہر مقابلے سے واپس آنے کے بعد سات دن کوارنٹین میں رہنا ان کی ٹریننگ کو بہت نقصان پہنچائے گا  کیونکہ اس طرح کے معمولات کا تسلسل درہم برہم ہوجاتا ہے۔

ایس اے آئی نے تربیتی مراکز کے سربراہوں سے کہا ہے کہ مختلف مقابلوں سے آنے والے کھلاڑیوں کو ایک علاحدہ ہاسٹل یا ہاسٹلس کے بلاک میں اس وقت تک رکھا جائے جب تک کہ  سات دن کے اختتام پر ان کی آرٹی – پی سی آر  نگیٹیو رپوٹ  نہ آجائے تاکہ بایو ببل میں رہنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا رابطہ قائم نہ ہوسکے۔

ایس اے آئی کے تربیتی مراکز کے سربراہوں اور کوچوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقابلوں سے لوٹنے والے ایتھلیٹوں کے لئے معمول کا ایک خاکہ تیار کریں جس کے تحت وہ کھیل کے میدان ، جم ، اسپورٹس سائنس کی سہولیات کا اپنی تربیت جاری رکھنے کے لئے استعمال کرسکیں لیکن اپنے اپنے تربیتی مرکز میں رہنے والے ان کھلاڑیوں کی حفاظت سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

اسی طرح تمام مراکز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ  مقابلوں سے واپس آنے والے کھلاڑیوں کے لئے کھانے کا، ان کی آر ٹی- پی سی آر ٹسٹ رپورٹ دستیاب ہونے تک علیحدہ انتظام کیا جائے ۔ اگر ان کے لئے کسی علیحدہ جگہ کا انتظام نہیں ہوپاتا ہے تو وہ اپنے معلومات کا خاکہ اس طرح ترتیب دیں کہ جو لوگ واپس کیمپ میں آکر ٹھہرے ہوئے ہیں ان کے ساتھ گھلنے ملنے سے وہ محفوظ رہیں۔

*************

ش ح۔ س ب   ۔ م ص

U. No. 863

 


(Release ID: 1692602) Visitor Counter : 144