خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

32بچوں کو پردھان منتری بال  راشٹریہ پرسکار-2021سے نوازاگیا


وزیراعظم کل راشٹریہ بال پرسکار -2021ایوارڈس حاصل کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 24 JAN 2021 5:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24جنوری:32بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکارسے نوازاگیاہے ۔بھارت سرکار جدت طرازی ، تعلیم ، کھیل کود ، فن وثقافت ، سماجی خدمات اوربہادری کے شعبوں میں بے مثال صلاحیتوں او رمعمولی حصولیابیوں والے بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار عطاکرتی ہے ۔

ایوارڈ حاصل کرنےوالے بچوں کا تعلق 21ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 32ضلعوں سے ہے ۔ سات ایوارڈز فن وثقافت کے شعبوں کو دیئے گئے ہیں اور9ایوارڈز جدت طرازی کے لئے جب کہ 5ایوارڈز تعلیم کے شعبوں میں حصولیابیوں کے لئے دیئے گئے ہیں ۔ سات بچوں نے کھیلوں سے متعلق زمرے میں ایوارڈز حاصل کئے ہیں ، تین بچوں کو شجاعت اور بہادری کے لئے نوازاگیاہے اورایک بچے کو سماجی خدمات کے شعبے میں ان کو ششوں کے لئے اس اعزاز سے سرفراز کیاگیاہے ۔

عزت مآب صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووندنے اپنے پیغام میں کامیابیاں حاصل کرنے والے ان جوانوں کی ستائش کرتے ہوئے کہاہے ‘‘میں پرامید ہوں کہ پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2021سے نہ صرف انھیں حاصل کرنے والوں کو تحریک ملے گی بلکہ ان سے دیگرلاکھوں بچوں کو بھی مستقبل کے لئے خواب دیکھنے ، امنگیں پیداہونے اوراپنی حدود سے تجاوزکرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔ ہمیں ذاتی طورپراپنی بہترین کوششیں کرنی ہوں گی تاکہ ہماری قوم کامیابی اورخوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوسکے ۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی کل 25جنوری 2021کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ ایوارڈ حاصل کرنے والے بچوں کے ساتھ ورچوئلی طورپرگفتگو کریں گے ۔

2021-پی ایم آربی پی ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی فہرست درج ذیل ہے:

 

 

32بچوں کو پردھان منتری بال  راشٹریہ پرسکار-2021سے نوازاگیا

نمبرشمار

نام

ریاست

زمرہ

 

1

امیوالگیدو

آندھراپردیش

فن وثقافت

 

2

ویوم آہوجا

اترپردیش

فن وثقافت

 

3

رودایاآرکرشنن

کیرالا

فن وثقافت

 

4

اندوراگ رامولا

اتراکھنڈ

فن وثقافت

 

5

تنوج سمادار

آسام

فن وثقافت

 

6

وینیش کیشم

منی پور

فن وثقافت

 

7

سوہادریہ دی

مغربی بنگال

فن وثقافت

 

8

جیوتی کماری

بہار

بہادری

 

9

کنوردیوینش سنگھ

اترپردیش

بہادری

 

10

کامیشورجگناتھ واگھ مرے

مہاراشٹر

بہادری

 

11

راکیش کرشنا کے

کرناٹک

جدت طرازی

 

12

شری نبھ مجیش اگروال

مہاراشٹر

جدت طرازی

 

13

ویرکشیپ

کرناٹک

جدت طرازی

 

14

نامیاجوشی

پنجاب

جدت طرازی

 

15

آرکٹ راہل پاٹل

مہاراشٹر

جدت طرازی

 

16

آیوش رنجن

سکم

جدت طرازی

 

17

ہمیش چندل ودا

تلنگانہ

جدت طرازی

 

18

چراغ بھنسالی

اترپردیش

جدت طرازی

 

19

ہرمن جوت سنگھ

جموں وکشمیر

جدت طرازی

 

20

محمد شاداب

اترپردیش

تعلیمی

 

21

آنند

راجستھان

تعلیمی

 

22

انویش شبھم پردھان

اڈیشہ

تعلیمی

 

23

انوج جین

مدھیہ پردیش

تعلیمی

 

24

سونت  سیسولکر

مہاراشٹر

تعلیمی

 

25

پراسدھی سنگھ

تمل ناڈو

سماجی خدمات

 

26

سویتا کماری

جھارکھنڈ

کھیل کود

 

27

آریہ داس

تری پورہ

کھیل کود

 

28

پالک شرما

مدھیہ پردیش

کھیل کود

 

29

محمدرافع

اترپردیش

کھیل کود

 

30

کامیاکارتھیکیان

مہاراشٹر

کھیل کود

 

31

خوشی چراغ پاٹل

گجرات

کھیل کود

 

32

منترجتیندرہرکھانی

گجرات

کھیل کود

 

 

***************

(م ن ۔ع م ۔ع آ،27.01.2021)

U-855


(Release ID: 1692600) Visitor Counter : 277