محنت اور روزگار کی وزارت
ورکروں کے تحفظ اور خوشحالی کاجشن مناتی ہوئی محنت اور روزگار کی وزارت کی جھانکی
Posted On:
23 JAN 2021 6:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23جنوری/ محنت اور روزگار کی وزارت کی اس برس کی جھانکی کو ‘شرم رتھ’ کانام دیا گیا ہے۔ جس پر منظم اور غیر منظم سیکٹر کے ورکروں کے سماجی تحفظ کو بڑھاوا دینے اور زندگی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے مقصد سے حا ل میں کئے گئے لیبر اصلاحات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس جھانکی کو‘محنت کو سمان، ادھیکار ایک سمان’ کے موضوع پر تیار کیا گیا۔ جس کا مطلب ہے سخت محنت کرنے والوں کو عزت ملے اور برابری کا حق ملے۔ اس جھانکی میں لیبر اصلاحات کے توسط سے ورکروں کو بااختیار بنانے اوران کے سماجی تحفظ کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جھانکی کا ڈیزائن ورکروں کی ہمہ جہت ترقی اور سیکورٹی کے جشن پر مبنی ہے۔ جھانکی کے اگلے حصہ میں ایک اعتماد سے بھر پور اور بااختیار ورکر کو دکھایاگیا ہے جس کے ہاتھوں میں ایک اوزارہے اور جو آگے ہی رہنمائی کررہا ہے۔ اس کے سر پر پیلے رنگ کی ٹوپی ورکروں کے لئے لیبر اصلاحات کے توسط سے مہیا کرائے گئے سماجی تحفظ ، اجرت سیکورٹی اور صحت سیکورٹی کی عکاس ہے۔
لیبر اصلاحات سے سبھی قسم کے ورکروں کی زندگی پر مثبت اثر پڑے گا۔ اسے اجاگر کرنے کے لئے ‘شرم رتھ’ کے وسطی حصہ میں مختلف سیکٹروں کے ورکروں کو پیش کیا گیا ہے۔ وسطی حصہ میں ہی ایک موبائل ایپ کے ذریعہ محنت کشوں کے لئے طبی اور مالیاتی تحفظ کو بھی اجاگر کیاگیا ہے جو فوائد کی براہ راست منتقلی (ڈی بی ٹی) کی سہولتوں اور طبی امداد سے منسلک مشورےکوبھی اجاگر کیا گیا ہے۔اس میں یہ پیغام لکھا ‘‘سواتھ شرمک، سوستھ بھارت’’۔ جھانکی کے پچھلے حصہ میں ایک بڑے پیلے رنگ کے ہیلمٹ کو پیش کیا گیا ہے جو ورکروں کے تحفظ کو ظاہر کرتا ہے اور ورکر جس سے سایہ حاصل کرتے ہیں۔ اسکے پہیہ سماجی تحفظ اور کام کرنے کے ساتھ ستھرے ماحول کے پیغامات دیتے ہیں جو اب 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔
یوم جمہوریہ کی پریڈ میں محنت کی وزارت کی جھانکی کو شامل کئے جانے پر دلی خوشی کااظہار کرتے ہوئے محنت اور روزگار کے مرکزی وزیرمملکت جناب سنتوش کمار گنگوارنے کہاکہ یہ لیبر ضابطے وزارت کی انتھک کوششوں اور ہمارے پوری طرح وقف اعلی افسران کے ذریعہ کئے گئے مسلسل کاموں کے سبب ممکن ہوا ہے اورانہیں نہایت احتیاط کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ ورکرس اور آجروں دونوں کے مفادات کے درمیان توازن قائم رہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف جہاں یہ لیبر اصلاحات ورکروں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں وہیں دوسری طرف سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے اور ملک کی اقتصادی رفتار کو تحریک دینے میں بھی مدد گار ہوں گے۔
آڈیولنک:
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔م ع۔ ف ر (
U-859
(Release ID: 1692597)
Visitor Counter : 168