بجلی کی وزارت

انڈمان کے لیفٹیننٹ گورنر نے الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا، اس اقدام سے جزیرے میں آلودگی پر قدغن لگے گا

Posted On: 26 JAN 2021 4:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  26/جنوری 2021 ۔ جزائر انڈمان و نیکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ایڈمیرل (سبکدوش) ڈی کے جوشی نے آج الیکٹرک بسوں کے ایک بیڑے کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ 40 الیکٹرک بسوں کے اس پروجیکٹ کا این ٹی پی سی ودیوت ویاپار نگم لمیٹڈ (این وی وی این لمیٹڈ)، جو کہ بھارت سرکار کی وزارت توانائی کے ماتحت ایک عوامی زمرے کی ایک کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ کی 100 فیصد معاون کمپنی ہے، کے ذریعے نفاذ کیا جارہا ہے۔

849.jpg

اس جزیرائی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں الیکٹرک بسوں کی شروعات سے ٹیل پائپ اخراج میں تخفیف کرنے کے ساتھ ساتھ آرام دہ پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

مذکورہ پروجیکٹ کے علاوہ، این وی وی این اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بنگلورو میں 90 الیکٹرک بسوں سے متعلق مناسب حل فراہم کرنے کے لئے ایک کامیاب بولی لگانے والے کے طور پر ابھری ہے۔ یہ بسیں این اے ایم ایم اے میٹرو نیٹورک کو آخری میل تک کنیکٹیوٹی دستیاب کرائیں گی۔

این وی وی این مختلف زمروں کی موٹر گاڑیوں کے لئے صفر اخراج موبیلٹی سالیوشنس کا ایک مکمل سلسلہ کو فروغ دے کر اسے استعمال کے لئے دستیاب کرارہی ہے۔ لوگوں کی، تیزی سے الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے این وی وی این ملک بھر میں کئی شہروں میں چارجنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو فروغ بھی دے رہی ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 849



(Release ID: 1692575) Visitor Counter : 197