وزارت دفاع
انڈمان و نیکوبار کمان نے یوم جمہوریہ منایا
Posted On:
26 JAN 2021 4:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26/جنوری 2021 ۔ جزائر انڈمان و نیکوبار کے پورٹ بلیئر میں واقع نیتاجی اسٹیڈیم میں 26 جنوری 2021 کو 72واں یوم جمہوریہ منانے کے لئے انڈمان و نیکوبار کمان کے ذریعے ایک سیریمونیل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جزائر انڈمان و نیکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ایڈمیرل ڈی کے جوشی (سبکدوش) پریڈ کے مہمان خصوصی اور وی ویونگ آفیسر تھے۔ بری، بحری، فضائی، ساحلی حفاظتی دستے اور انڈمان و نیکوبار پولیس کےدستوں پر مشتمل پریڈ کی قیادت بھارتی فضائیہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر آر منی کنڈن نے کی۔
ہر دستے کی نمائندگی ایک آفیسر کے ذریعے کی گئی، ہر دستہ ایک جونیئر کمیشنڈ افر اور دیگر رینک کے 15 افراد پر مشتمل تھا۔ پریڈ میں انڈین ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر ایم آئی – 17 اور بحریہ کے ڈورنیئر ایئر کرافٹ کے ذریعے فلائی پاسٹ کیا گیا۔ پریڈ میں حصہ لینے والے ہر دستے کے احساس فخر اور جوش و جذبے نے سبھی مسلح افواج کے انٹیگریشن کی سطح اور انڈمان نیکوبار کمان نے جوائنٹ مین شپ کے کلچر کے فروغ کی عکاسی کی۔
تقریب کے انعقاد کے دوران حکومت کی سبھی رہنما ہدایات اور کووڈ سے متعلق پروٹوکول پر عمل کیا گیا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 848
(Release ID: 1692574)
Visitor Counter : 185