وزارت خزانہ

یوم جمہوریہ 2021 کے موقع پر بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) کے افسروں کو صدارتی ایوارڈ دیے گئے

Posted On: 26 JAN 2021 4:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  26/جنوری 2021 ۔ ہر سال، بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) کے افسروں اور اس کے فیلڈ دفاتر کے ناموں پر ’’زندگی کو خطرے میں ڈال کر غیرمعمولی قابل تعریف خدمات‘‘ کے لئے پریسیڈینشیل ایوارڈ آف ایپریسی ایشن سرٹیفکیٹس اینڈ میڈلس اور ’’خصوصی ممتاز سروس ریکارڈ‘‘ کے لئے پریسیڈینشیل ایوارڈ آف ایپریسی ایشن سرٹیفکیٹس اینڈ میڈلس کے لئے غور کیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈس کا اعلان یوم جمہوریہ کی ماقبل شام کیا جاتا ہے۔

اس سال دو افسروں کا انتخاب ’’زندگی کو خطرے میں ڈال کر غیرمعمولی قابل تعریف خدمات‘‘ کے لئے پریسیڈینشیل ایوارڈ آف ایپریسی ایشن سرٹیفکیٹس اینڈ میڈلس کے لئے اور 22 افسروں کا انتخاب ’’خصوصی ممتاز سروس ریکارڈ‘‘ کے لئے پریسیڈینشیل ایوارڈ آف ایپریسی ایشن سرٹیفکیٹس اینڈ میڈلس کے لئے کیا گیا ہے۔ یہ انتخاب برسوں تک اپنے متعلقہ میدان میں ان کی شاندار کارکردگی کے لئے کیا گیا ہے۔ اس سال جن ایوارڈ یافتگان کا انتخاب عمل میں آیا ہے ان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سپرنٹنڈنٹ / سینئر انٹلیجنس آفیسر (ایس آئی او)، انٹلیجنس آفیسر (آئی او)، سینئر ٹیکنیکل اسسٹنٹ اور ڈرائیور شامل ہیں، جنھوں نے گزشتہ برسوں کے دوران مختلف میدانوں میں مکمل اور پیہم عہدبستگی کے ساتھ  اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

جو لوگ ان ایوارڈس کے لئے منتخب کئے گئے ہیں ان کے نام، عہدے اور موجودہ تعیناتی پر مشتمل تفصیلات حسب ذیل ہیں:

زندگی کو خطرے میں ڈال کر غیرمعمولی قابل تعریف خدمات کے لیے:

  1. جناب وپن پال، انٹلیجنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی)، دہلی زونل یونٹ، جودھپور
  2. جناب البرٹ جارج، ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی)، کوچین زونل یونٹ

خصوصی ممتاز سروس ریکارڈ کے لئے:

  1. جناب ایس تھروناوکراسو، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سسٹمز، چنئی
  2. جناب امیتیش بھارت سنگھ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹیکس پیئر سروسیز، بنگلورو
  3. جناب وینو گوپالن نائر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، اِنڈائریکٹر ٹیکسز اینڈ نارکوٹکس (این اے سی آئی این)، زونل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، چنئی
  4. جناب دبیاندو داس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ، نئی دہلی
  5. جناب وجے سنگھ پرتاپ سنگھ بیہولا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی)، گاندھی دھام ریجنل یونٹ
  6. جناب ہیمانسو سیکھر شا، سینئر انٹلیجنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس انٹلیجنس (ڈی جی جی آئی)، بھبنیشور
  7. جناب راجیو رنجن کمار، سینئر انٹلیجنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس انٹلیجنس (ڈی جی جی آئی) ہیڈکوارٹرس، نئی دہلی
  8. جناب موہانن مالوتھ والاپل، سینئر انٹلیجنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس انٹلیجنس (ڈی جی جی آئی)، کوچین زونل یونٹ
  9. جناب سواکانتا پردھان، سینئر انٹلیجنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی)، حیدرآباد زونل یونٹ
  10. جناب سوہرود اویناش رابدے، سینئر انٹلیجنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی)، ممبئی زونل یونٹ
  11. جناب رماکانت یشونت مورے، سینئر انٹلیجنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی)، ممبئی زونل یونٹ
  12. جناب پی کنابیرن، سینئر انٹلیجنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی)، چنئی زونل یونٹ، کوئمبٹور
  13. جناب اے لکشمی کانتھن، سینئر انٹلیجنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی)، چنئی زونل یونٹ، کوئمبٹور
  14. جناب ایس وجے کمار، سینئر انٹلیجنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی)، چنئی زونل یونٹ
  15. جناب آرگھیا بھٹاچاریہ، سینئر انٹلیجنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی)، کولکاتہ زونل یونٹ
  16. جناب ایم کے مادھیونن، سپرنٹنڈنٹ، سینٹرل گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس، چنئی
  17. جناب مہیش کمار، سپرنٹنڈنٹ، سینٹرل گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس، بنگلور
  18. محترمہ انیتا جادھو، سپرنٹنڈنٹ، سینٹرل گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس، پونے
  19. جناب اجیت سریش لیمایے، انٹلیجنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس انٹلیجنس (ڈی جی جی آئی)، پونے زونل یونٹ
  20. جناب پراسنا وی ایس جوئس، سینئر ٹیکنیکل اسسٹنٹ (ٹیلی کام)، کسٹمز بنگلورو
  21. جناب مدن داس، ڈرائیور گریڈ-I، ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی)، کولکاتہ زونل یونٹ
  22. جناب راج پال سنگھ، ڈرائیور گریڈ-I، ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) ہیڈکوارٹرس، نئی دہلی

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 847



(Release ID: 1692573) Visitor Counter : 207