وزارت دفاع

یوم جمہوریہ کی تقریبات 2021

Posted On: 25 JAN 2021 6:31PM by PIB Delhi

اس سال 26جنوری 2021کو دیسی ساخت کی  دفاعی ٹکنالوجیز میں ہندوستان کی کامیابیوں  کی نمائندگی کرنے والی  دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی  آر ڈی او)کی دستہ   دوجھانکیوں پر مشتمل ہوگا جس  میں  دیگر نمائش کےساتھ آئی این ایس  وکرمادتیہ  سے لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ (ایل سی اے  )-بحریہ -کی پرواز کی عکاسی کی جائیگی ۔ہندوستانی فوج دیگر آلات کے ساتھ  مین بیٹل ٹینک  ٹی ۔90بھیشم ،انفینٹری  کامبیٹ وھیکل بلوے مشین پکیٹ (بی ایم پی II-)-سرتھ ، برہموس میزائل سسٹم کا موبائل آٹونومس لانچر ،پناکا ملٹی لانچرراکٹ سسٹم اور سموجے الیکٹرانک وارفیئر سسٹم  کامظاہرہ کرے گی ۔ہندوستانی بحریہ پاکستانی فوج کے ہتھیار ڈالنے  کے واقعے کو پیش کرنے والی جھانکی کےساتھ ساتھ ہندوستانی بحریہ کےغوطہ خوروں  کے  ذریعہ انجام دیئے گئے  آپریشن ایکس  اور مکتی باہنی  اور کچھ دیگر جہازوں کو پیش کرے گی جنھوں نے 1971کی ہندوستان ۔پاکستان جنگ میں حصہ لیاتھا۔ہندوستانی فضائیہ دیگر ہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ ایم آئی ۔17وی 5،چنوک اور اپاچے ہیلی کاپٹروں کو پیش کرے گی ۔

راج پتھ پر مجموعی طور پر 32جھانکیاں نظر آئیں گی جن میں ملک کی مالامال ثقافتی وراثت ،معاشی ترقی  اور دفاعی طاقت کا مظاہرہ کیاجائیگا۔ان میں 17ریاستی اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں ،9مختلف وزارتوں /محکموں اور نیم فوجی دستوں اور چھ وزارت دفاع کی جھانکیاں شامل ہیں ۔اسکولی بچے لوک آرٹس اور کرافٹس کامظاہرہ کریں گے جس میں نسلوں سے چلی آرہی ہنرمندی  اور ذہانت ، اوڈیشہ کے کالاہانڈی کے انتہائی خوبصورت ڈانس  میں سے ایک ، بجاسل ،فٹ انڈیا موومنٹ ،آتم نربھر بھارت  کو پیش کریں گے ۔

بنگلہ دیش آرمی کے فوجیوں ، بنگلہ دیش بحریہ کے جوانوں اور بنگلہ دیش فضائیہ کے فضائی ہراول دستوں پرمشتمل بنگلہ دیش کی مسلح فورسز کی 122رکنی دستہ  راج پتھ پر دستہ  کے مارچ کی قیادت کرے گا ۔بنگلہ دیش کادستہ   بنگلہ دیش  کے مکتی جودھاز کی روایت کوپیش کرے  گاجنھوں نے بڑے پیمانے پر ظلم وزیادتی کے خلاف  لڑائی لڑی اور 1971میں بنگلہ دیش کو آزاد کرایا۔ا س عظیم الشان تقریب کا اختتام  رافیل جنگی طیارے کے 900کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  ’ورٹیکل چارلی ‘کے انداز میں پرواز کے ساتھ ہوگا۔

یوم جمہوریہ کی پریڈکی تقریب وزیراعظم جناب نریندرمودی کے نیشنل وار میموریل پرحاضری کے ساتھ شروع ہوگی ۔شہیدجوانوں کو گلہائے عقیدت پیش کرنے میں وہ قوم کی قیادت کریں گے ۔بعد ازاں وزیراعظم اور دیگر شخصیات  پریڈ دیکھنے کے لیے  اپنی نشستوں کی طرف روانہ ہونگے ۔

روایت کے مطابق ،قومی پرچم لہرایاجائیگا اس کے بعد 21توپوں کی سلامی کےساتھ قومی ترانہ پیش کیاجائیگا۔پریڈ کا آغاز صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کے سلامی لینے کے ساتھ شروع ہوگا۔پریڈکی کمان پریڈکمانڈر ، لیفٹیننٹ جنرل وجے کمار مشرا،اتی وششٹھ سیوامیڈل ، جنرل آفیسر کمانڈنگ دہلی ایریا میجر جنرل الوک ککر ، چیف آف اسٹاف ،دہلی ایریاپریڈکے سکنڈ ان کمانڈہونگے ۔

اس کے بعد شجاعت کا اعلی ترین ایوارڈ حاصل کرنے والے آئیں گے ۔ان  میں پرم ویر چکراور اشوک چکر حاصل کرنے والے شامل ہیں ۔پرم ویر چکر حاصل کرنے والے  صوبیدار میجر یوگیندر سنگھ یادو ،18گرینیڈیئرس اور صوبیدار سنجے کمار ،13جے اے کے رائفلز اور اشوک چکر حاصل کرنے والے  لیفٹیننٹ کرنل ڈی  سری رام کمار ڈپٹی پریڈکمانڈر کے پیچھے جیپ پر ہونگے ۔پرم ویر چکر دشمن کے سامنے نمایاں شجاعت اور بے لوث قربانی  دینے والے کودیاجاتاہے ۔اشوک چکر بھی اسی طرح کی بہادری اور بے لوث قربانی کے لیے  دیاجاتاہے ، لیکن یہ جنگ کے میدان میں دشمن سے لڑنے کی وجہ سے نہیں دیاجاتا۔

سابقہ گوالیار لانسرز کے یونیفارم میں پہلی ڈومیسٹک ٹکٹری 61گھڑسوار فوج ہوگی  جس کی قیادت کیپٹن شیورن کریں گے ۔61کیولری دنیا میں اپنی نوعیت کی  واحد سرگرم گھڑسوار ریجیمنٹ ہے ۔یہ یکم اگست 1953کو چھ ریاستوں کی کیولری یونٹوں کوملاکر قائم کی گئی تھی۔

ہندستانی فوج کی نمائندگی 61کیولری  کے ایک ماؤنٹیڈ کالم ، سات میکانائزڈ کالم ، چھ مارچنگ دستے اور آرمی ایوی ایشن کے رودر اور دھروایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ ہوگی ۔

ہندوستانی فوج کے ملک میں ہی تیارکیے گئے مین بیٹل ٹینک ،ٹی ۔90بھیشم ،انفینٹری کامبیٹ وھیکل (آئی سی وی )بالوے مشین پکیٹ (بی ایم پی ۔II)،برہموس ویپن سسٹم ،پناکا برج لیئنگ ٹینک  ٹی ۔72،سموجےالیکٹرانک وارفیئر سسٹم  اور شلکا ویپن سسٹم میکانائزڈ کالم میں اصل کشش کا باعث ہونگے ۔

فوج کے مارچ کرنے والے دیگر دستوں میں جاٹ رجمنٹ ، گڑھوال رجمنٹ ،مہار رجمنٹ ،جموں اور کشمیر رائفلز رجمنٹ ، بنگال سیپرز اور ٹیری ٹوریل آرمی  شامل ہیں ۔میکانائزڈ انفینٹری رجمنٹ سنٹر ،پیرا رجمنٹل سنٹر  اور جاٹ رجمنٹل سنٹر ،سکھ رجمنٹل سنٹر ،آسام رجمنٹل سنٹر ،جموں اور کشمیر رائفلز رجمنٹل سنٹر ،سکھ لائٹ انفینٹری رجمنٹل سنٹر ،لداخ اسکاؤٹ رجمنٹل سنٹر اور آرٹیلری سنٹر (ناسک روڈ)کے کمبائنڈ بینڈ بھی سلامی ڈائس کے سامنے سے مارچ کریں گے ۔

بحریہ کا دستہ 96سیلرز اور 4افسران پر مشتمل ہوگا جسکی قیادت دستہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کمانڈر للت کمار کریں گے ۔اس کے بعد ’سورنم وجے ورش ‘کے عنوان سے بحریہ کی جھانکی آئے گی ۔جھانکی کے چارحصوں میں ہندوستانی بحریہ کے  میزائل بوٹس کے ذریعہ چار اور پانچ دسمبر 1971کی درمیانی شب کو کراچی ہاربرپر حملے کو پیش کیاجائیگا۔

فضائیہ کا دستہ 96ایئر مین اور چار افسران پر مشتمل ہوگا  جس کی قیادت فلائٹ لیفٹیننٹ تنک شرما کریں گے ۔اس کے بعد ’انڈین ایئرفورس : ٹچ دی اسکائی ودگلوری ‘  کے عنوان سے فضائیہ کی جھانکی  گزرے گی ۔فضائیہ کی جھانکی میں لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ کے اسکیل ڈاؤن ماڈلز ، لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر،ایس یو ۔30ایم کے ۔Iایئر کرافٹ  اور روہنی راڈار کو پیش کیاجائیگا۔وضع دار یونیفارم میں ملبوس  افسران ماڈلز کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔

ڈی آرڈی  او کا مارچنگ دستہ کو نمایاں حیثیت حاصل ہوگی  جو کہ ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل نظام کو پیش کرے گا جوکہ آرمرڈ ٹینک کو شکست دینے میں اہم رول اداکرتاہے ۔جدید آرمرڈ وارفیئر میں ایک ٹینک سے میزائل کی آپریٹبلٹی ایک کلیدی فیچر ہے اور چیلنجنگ کام ہے ۔ڈی آرڈی او کی اے ٹی جی ایم جھانکی  میں ناگ ، ہیلینا ، ایم پی اے ٹی جی ایم ،سینٹ  اور لیزر گائیڈڈ اے ٹی جی ایم میزائلز کو پیش کیاجائیگا۔

انڈین کوسٹ گارڈ کے مارچنگ دستہ کی قیادت ڈپٹی کمانڈنٹ آشیش ناگر کریں گے ۔آئی سی جی کا نصب العین ہے ’ویم رکشمہ ‘یعنی ’وی  پرفیکٹ ‘انڈین کوسٹ گارڈ ہماری بحری حدودکو محفوظ اور سلامت رکھتاہے ۔اس فورس کے پاس سطح پر  155 یونٹیں اور 62ایئر اثاثہ ہیں ۔

سنٹرل ریزروپولیس فورس (سی آرپی ایف )،انڈو۔تبت بارڈرپولیس (آئی ٹی بی پی )،دہلی پولیس ،بارڈرسکیورٹی فورس (بی ایس ایف)،  کیمل کنٹنجنٹ  اور نیشنل سکیورٹی گارڈ جو بلیک کیٹ کمانڈوز کے نام سے مشہور ہے ،کے دستے بھی سلامی ڈائس سے گزریں گے ۔نیشنل کیڈٹ کور(این سی سی )لڑکوں کے مارچنگ دستہ کی قیادت این سی سی ڈائریکٹوریٹ راجستھان کے کمانڈر سینئر انڈر آفیسر رنجیت سنگھ گرجر  جبکہ لڑکیوں کے دستہ کی قیادت مہاراشٹر این سی سی ڈائریکٹوریٹ کی سینئر انڈر آفیسر سمردھی ہرشل سنت کریں گی۔100رضاکاروں پر مشتمل نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس )دستہ  بھی مغربی بنگال ڈائریکٹوریٹ کے شری اجیت بھوئیں کی قیادت  حصہ لے گا۔ہندوستانی فوج کی طرف سے  ماسڈ پائپس اور ڈرمس بینڈ کا مظاہربھی ہوگا۔

مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں کی  17جھانکیوں میں ،جن میں گجرات ،آسام ، تمل ناڈو،مہاراشٹر ،اتراکھنڈ ، چھتیس گڑھ ، پنجاب ،مغربی بنگال ،سکم ، اترپردیش ،کرناٹک ، کیرالہ ،آندھراپردیش ،اروناچل پردیش ،قومی راجدھانی خطہ دہلی اور لداخ شامل ہیں ،پریڈکے دوران ملک کی جغرافیائی  اور مالامال ثقافتی تنوع کو پیش کیاجائیگا۔

یہ جھانکیاں  لداخ کے کاربن سے پاک ہونے کے ویژن  ، گجرات کے ضلع مہسانا کے موڈھرا سن ٹمپل ،آسام میں چائے کے باغات کے قبائل ،تمل ناڈو میں ’ساحلی مندر ‘ اور پلو خاندان کی دیگر  تاریخی عمارتیں ، بھکتی تحریک  اور مہارشٹر کے سنت، دیوبھومی  کیدارناتھ ، چھتیس گڑھ کی لوک موسیقی کی  خوبصورت آواز، سری گروتیغ بہادر جی کے  400واں یوم پیدائش ،تریپورہ میں خودانحصاری (آتم نربھر)کے حصول کے لیے ماحولیات دوست روایت کے فروغ ،مغربی بنگال میں  سابوج ساتھی ۔وھیل آف  چینج ، سکم کا پانگ لھا بسول ، ایودھیا:اترپردیش کی ثقافتی وراثت ، پرانی دہلی میں شاہجہان آباد کی تعمیرنو،وجے نگر ،کیرالہ کے  کوائر ،آندھراپردیش  میں  ایک پتھر پرانوکھا  تعمیراتی کام لیپاکشی  اور اروناچل پردیش   کا ایسٹ میٹس ویسٹ تھیم  کوپیش کریں گی ۔

مختلف وزارتوں ، محکموں اور نیم فوجی دستوں کی نوجھانکیاں بھی ہونگی جن میں ڈجیٹل بھارت ، آتم نربھر بھارت ، چارلیبر کوڈس  جوکہ ’محنت ایک سمان ، ادھیکار ایک سمان ‘کے رہنما فلسفہ کو ظاہر کرتے ہیں ،ون نیشن ون سائن لینگویج ، اوجو بھارت ، تیجو بھارت :امیون انڈیا ایکٹیوانڈیا، سی آر پی ایف :انسانی حساسیت کے ساتھ ایک پروفیشنل فورس ، آتم نربھر بھارت ابھیان :کووڈ ،سمدر پرہری انڈین کوسٹ گارڈ ،وزارت اطلاعات ونشریات کا نیوانڈیا:ووکل فار لوکل ، بارڈرروڈ آرگنائزیشن :کنکٹنگ پلیسز،کنکٹنگ پیپلز، ’امرجوان ‘ اور ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال میں داخل ہونے  کی نمائش کی جائیگی ۔

اس سال  بچوں کی پریڈ تقریبا 400شرکاپر مشتمل ہوگی ۔دہلی تمل ایسوسی ایشن اسکول  کے ذریعہ رنگارنگ ثقافتی  مظاہرے میں تمل ناڈو کا لوک رقص پیش کیاجائیگا، گوررمنٹ گرلز سینئر سکنڈری اسکول ، یمنا وہار ، دہلی کی طرف سے ہم فٹ  تو انڈیا فٹ ، ایسٹ زونل کلچرل سنٹر کولکاتہ  کی طرف سے کالاہانڈی  کا انتہائی خوبصورت رقص  بجاسل  پیش کیاجائیگا جبکہ اوڈیشہ  اور ماؤنٹ آبو پبلک اسکول  اور ودیا بھارتی اسکول ،روہنی دہلی آتم نربھر بھارت کے ویژن کو پیش کریں گے ۔

پریڈکا گرینڈ فنالے  اور جس کا بے صبری سے انتظار رہتاہے وہ ہے ، فلائی پاسٹ ، اس میں  ایک ڈکوٹا ایئرکرافٹ کے دونوں طرف دوایم آئی 17IV ہیلی کاپٹر ’وک ‘کی فارمیشن بنائیں گے ، اس کے بعد سدرشن فارمیشن ایک چنوک اور دوایم آئی  IV17 ہیلی کاپٹر  پر مشتمل ہوگی  جو کہ ’وک ‘کی شکل میں پرواز کریں گے ۔رکشک اٹیک ہیلی کاپٹر فارمیشن  ، اس میں ایک ایم آئی  35ہیلی کاپٹر  اور چار اپاچے ہیلی کاپٹر  ’وک ‘کی شکل میں آئیں گے ۔بھیم فارمیشن میں تین  سی ۔130جے ایئرکرافٹ   ’وک ‘فارمیشن بنائیں گے ۔بھیم فارمیشن کے پیچھے  نیتر، آئی ان دی اسکائی   ہے ۔یہ دیسی ساخت کا ایئربورن ارلی وارننگ   اینڈ کنٹرول ایئرکرافٹ ہے  جس میں جدیدترین ارلی وارننگ راڈار  اور الیکٹرانک طریقہ سے  لڑی جانے والی جنگ کے لیے  متعددجدید آلات نصب ہیں ۔یہ سب ڈی آرڈی او نے  ملک کے اندر ہی ڈیزائن اور تیار کیے ہیں۔اس کے بعد گروڑ فارمیشن میں ایک سی ۔17گلوب ماسٹر  دومگ ۔29 اور دوایس یو۔30ایم کے آئی  ایئر کرافٹ  ’وک ‘فارمیشن بنائیگا۔سی ۔17ایک بھاری بھرکم ، طویل  فاصلہ تک پروازکرنے  والا اسٹریٹجک ایئرلفٹ  جہازہے ۔سی ۔ 17ایئرکرافٹ کے آنے سے اسٹریٹجک موبلٹی  اور فضائیہ کی رسائی  کے ڈائنمکس کو تبدیل کردیاہے ۔

تقریب میں اگلی  فارمیشن  کے لیے  جسکا لوگوں کو بے صبری سے انتظار رہے گا وہ  ہے ایک رافیل  ، دو جگوار ڈیپ پنٹریشن اسٹرائک ایئرکرافٹ  اور دومگ ۔29 ایئر سپیریئرٹی فائٹرس  کی 300میٹر کی بلندی پر  780کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ’وک ‘فارمیشن میں پرواز ہے ۔اس کے بعد ایس یو ۔30ایم کے آئی  پر مشتمل تری نیتر فارمیشن   اور اختتام سے قبل کی فارمیشن وجے ہوگی جو کہ تین ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر پر مشتمل ہوگی  جوکہ ہندوستانی فضائیہ کی سارنگ ڈسپلے ٹیم کا حصہ ہے ۔

پریڈکے اختتام سے قبل  ایک رافیل جنگی جہاز 900کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے  ’ورٹیکل چارلی ‘کاکرتب دکھائیگا۔شوریہ چکر  حاصل کرنے والے  17اسکواڈرن کے کمانڈنگ  افسر گروپ کیپٹن ،اسکواڈرن لیڈر کسلے کانت کے ساتھ اس جہاز کے پائلٹ ہونگے ۔یہ جہاز ہندوستانی فضائیہ  کے نصب العین  ’نابھا اسپرشن دیپتم ‘ کو سلامی   دینے کے ساتھ گھومتے ہوئے فضامیں عمودی   پرواز کرتے ہوئے  بلند ہوگا۔

یہ تقریب قومی ترانہ  اور ترنگا غباروں کو فضامیں چھوڑنے  کے ساتھ اختتام پزیر ہوگی۔

******

 

ش ح ۔ف ا ۔م ف 

U: 839



(Release ID: 1692542) Visitor Counter : 227


Read this release in: Manipuri , English , Hindi , Tamil