سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

پرانی گاڑیوں پر جلد ہی گرین ٹیکس نافذ کیا جائے گا، اَن فٹ اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو ختم کرکے ماحول کو صاف ستھرا بنایا جائے گا


ٹیکس کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی کو آلودگی پر قابو پانے کے لئے استعمال کیا جائے گا

Posted On: 25 JAN 2021 5:53PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آلودگی کا باعث بننے والی پرانی گاڑیوں پر ’’گرین ٹیکس‘‘ عائد کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ تجویز رسمی طور پر نوٹیفائی کی جانے سے قبل مشورے کے لئے ریاستوں کو بھیجی جائے گی۔ گرین ٹیکس نافذ کرتے وقت جن اصولوں پر عمل کیا جائے گا وہ مندرجہ ذیل ہیں:

  • ٹرانسپورٹ گاڑیاں جو 8 برس سے زائد پرانی ہیں، ان کے فٹنس سرفکیٹ کی تجدید کے وقت روڈ ٹیکس کی 10 سے 25 فیصد کی شرح سے گرین ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
  • ذاتی موٹر گاڑیوں پر 15 برس بعد رجسٹریشن سرٹیفکیشن کی تجدید کے وقت گرین ٹیکس عائد کیا جائے گا؛
  • شہرمیں چلنے والی بسوں جیسی پبلک ٹرانسپورٹ موٹر گاڑیوں پر کم گرین ٹیکس عائد کیا جائے گا؛
  • بہت زیادہ آلودگی کے شکار شہروں میں رجسٹر کی جانے والی موٹر گاڑیوں پر زیادہ گرین ٹیکس (روڈ ٹیکس کا 50 فیصد)  عائد کیا جائے گا۔
  • ایندھن (پیٹرول / ڈیزل) اور موٹر گاڑی کی نوعیت کے حساب سے ٹیکس کی شرح بھی مختلف ہوں گی؛
  • مضبوط ہائبرڈس، برقی موٹرگاڑیوں اور متبادل ایندھنوں جیسے سی این جی، ایتھنول، ایل پی جی کو مستثنی رکھا جائے گا؛
  • کھیتی میں استعمال ہونے والی موٹرگاڑیوں جیسے ٹریکٹر، ہارویسٹر، ٹلر وغیرہ کو استثنائی حاصل ہوگی؛
  • گرین ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو علیحدہ کھاتے کے تحت رکھا جائے گا اور اس سرمائے کو آلودگی پر قابو پانے میں استعمال کیا جائے گا، نیز اخراج کی نگرانی کے سلسلے میں جدید سہولیات قائم کرنے کے لئے ریاستوں کو مہیا کرایا جائے گا۔

’’گرین ٹیکس‘‘ کے فوائد مندرجہ ذیل ہو سکتے ہیں:

  • عوام کو ماحولیات کے لئے مضر موٹرگاڑیاں استعمال کرنے سے روکا جائے گا۔
  • عوام کو نئی اور کم آلودگی پیداکرنے والی موٹر گاڑیاں استعمال کرنے کے لئے حوصلہ افزائی حاصل ہوگی۔
  • گرین ٹیکس سے آلودگی میں کمی واقع ہوگی، اور آلودگی پھیلانے والے کو اس کی قیمت چکانی ہوگی۔

وزیر موصوف نے سرکای شعبوں کی 15 برس سے زائد پرانی موٹرگاڑیوں کے رجسٹریشن ختم کرنے اور انہیں کباڑ میں دینے سے متعلق پالیسی کو بھی منظوری دی ہے۔ اس کو نوٹیفائی کیا جائے گا اور یہ یکم اپریل 2022 سے نافذالعمل ہوگا۔

یہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ کمرشل گاڑیاں جو مجموعی گاڑیوں کا 5 فیصد ہیں، گاڑیوں سے پیداہونے والی مجموعی آلودگی میں ان کا حصہ تقریباً 65 سے 70 فیصد ہوتا ہے۔ پرانی موٹر گاڑیاں ، جو سال 2000 سے قبل تیار ہوئی تھیں، ان کی تعداد مجموعی موٹرگاڑیوں کی تعداد کا ایک فیصد سے کم ہے، تاہم مجموعی طور پر موٹرگاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی میں ان کا حصہ تقریباً 15 فیصد کے بقدر ہے۔ یہ پرانی موٹر گاڑیاں جدید موٹرگاڑیوں کے مقابلے میں 10 سے 25 فیصد زائد آلودگی پیدا کرتی ہیں۔

****

ش ح ۔اب ن

U-818



(Release ID: 1692380) Visitor Counter : 300