بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

گڈکری نے ایم ایس ایم ای صنعتوں کے لئے نئے منڈی مقامات اور برآمداتی قوت کے امکانات تلاشنے کی اپیل کی

Posted On: 25 JAN 2021 5:14PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ نئے منڈی مقامات اور برآمداتی قوت کے امکانات تلاش کرکے بھارت کی ایم ایس ایم ای صنعتوں کا تعاون آئندہ پانچ برسوں میں موجودہ 30 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی صنعت کے شعبے ، جس میں سالانہ 5 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر کی آمدنی کے مضمرات پوشیدہ ہیں ، کو بااختیار بناکر روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20210125_124950_copy_2226x1506Y6BO.jpg

جناب گڈکری نے آج نئی دہلی کے کناٹ پلیس علاقے میں کھادی انڈیا کے فلیگ شپ آؤٹ لیٹ کا دورہ کیا اور اترپردیش اور اتراکھنڈ کی خواتین کاریگروں کے ذریعہ تیار کی گئیں دیہی صنعت کی مصنوعات کو لانچ کیا۔ جناب گڈکری نے آؤٹ لیٹ میں مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور کھادی کاریگروں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے والی مختلف اقسام کی متنوع مصنوعات کے لئے کے وی آئی سی کی ستائش کی۔

****

 

ش ح ۔اب ن

U-817


(Release ID: 1692359) Visitor Counter : 138