وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے ’’21 ویں صدی میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کی موزونیت‘‘ کے موضوع پر ’دیکھو اپنا دیش‘ ویبینار کا انعقاد کیا

Posted On: 23 JAN 2021 3:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23  جنوری 2021،         سیاحت کی وزارت نے  22 جنوری 2021 کو  ’دیکھو اپنا دیش ‘ویبینار سیریز  کے  73 ویں ویبینار کا انعقاد کیا جس کا موضوع ’’21 ویں صدی میں نیتاجی سبھاش چندر بوس  کی موزونیت ‘‘ تھا۔ یہ ویبینار اوپن پلیٹ فار نیتاجی کے ترجمان اور کنوینر  جناب چندر کمار بوس نے پیش کیا۔ جناب چندر کمار بوس  سماجی موضوعات پر کام کرتے رہے ہیں اور ان کا تعلق  انڈین سوشلسٹ ڈیموکریٹک فورم (آئی ایس ڈی ایف) سے  جو کہ بھارت میں انسانی حقوق کے بارے میں  عوام میں بیداری کے پروگرام چلانے والی ایک تنظیم ہے۔ ان کا تعلق  کولکاتا اور لندن  سے باہر کام کرنے والے نیتاجی سبھاش  فاؤنڈیشن (این اسی ایف) سے ہے۔ این ایس ایف ایک تحقیقی انسٹی ٹیوٹ ہے جو  آزاد ہند فوج  اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کے بارے میں تحقیق کے کاموں میں سرگرم ہے۔

ملک 23 جنوری 2021 کو  نیتاجی سبھاش چندر بوس کا 125 واں یوم پیدائش منا رہا ہے۔ حکومت نے  اس دن کو ہر سال پراکرم دوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔22 جنوری کو منعقدہ یہ ویبینار  نیتاجی کی زندگی اور  بھارت کی جنگ آزادی میں ان کی خدمات  کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کیا گیا۔

دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی وزارت کے نیشنل ای۔ گورننس ڈپارٹمنٹ  کی تکنیکی پارٹنر شپ میں پیش کی گئی۔ ویبینار کے اجلاس اب  https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured پر دستیاب ہیں اور سیاحت کی وزارت  کے تمام سوشل میڈیا  ہینڈلوں پر بھی دستیاب ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-772



(Release ID: 1691839) Visitor Counter : 101