وزارت اطلاعات ونشریات

دینے کا کلچر ہمیں جمع کرنے سے زیادہ خوشی دیتا ہے: جناب پرکاش جاؤڈیکر


بھارت دنیا کے کونے کونے میں کورونا ویکسین پہنچانے کےلئے تیار ہے: پرکاش جاؤڈیکر

Posted On: 23 JAN 2021 2:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23  جنوری 2021،         مرکلزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ  دینے کا کلچر ہمیں  جمع کرنے سے زیادہ خوشی دیتا ہےاور ہم کتنا دے سکتے ہیں اس کی کوئی حد نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے پونے شہر کیمپ ایریا میں   ڈاکٹر سائرس پونا والا ہائی اسکول اور جونیئر کالج  اور  ڈاکٹر سائرس پونا والا  اسکل یولپمنٹ سینٹر کی ایک تقریب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ  کیمپ ایجوکیشن سوسائٹی   کی 136 سال کی تاریخ ہے اور  17 سال سے  پی کے اترے اس کے سربراہ ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-01-23at2.34.52PM(1)4LK5.jpeg

مرکزی وزیر نے  پونا والا گروپ کی  انسانی خدمات کی سرگرمیوں کی بھی ستائش کی اور کہا کہ  صنعت کاروں کو بہت زیادہ کمانا چاہیئے تاکہ  معاشرے کو بہت زیادہ دے سکیں۔

ویکسین تیار کرنے کے معاملے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ  ایک ذمہ دار لیڈر کے طور پر بھارت پہلے ہی  12 ملکوں کو کورونا ویکسین فراہم کرارہا ہے جن میں مالدیپ، بھوٹان، بنگلہ دیش اور  برازیل شامل ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-01-23at2.34.52PMC702.jpeg

جناب جاؤڈیکر نے کہا کہ یہ کام محض وزیراعظم جناب نریندر مودی کے  ’آتم نربھر بھارت‘ کے ویژن کو پورا کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت  میں میڈ ان انڈیا  اور میڈ فار دی ورلڈ شامل ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-01-23at2.34.51PMHLZ7.jpeg

ڈاکٹر سائرس پونا والا نے  اسکول کو عطیہ کا چیک پیش کیا اور کہا  کہ انہیں  کیمپ ایجوکیشن سوسائٹی کے ساتھ منسلک ہوکر خوشی ہوئی ہے کیونکہ  یہ تعلیم کے شعبےمیں کام کررہی ہے جو کہ  بچوں کے اچھے مستقبل کی بنیاد ہے۔ جناب پونا والا  نے کہا کہ یہ  سماج کو واپس دینے کی ایک کوشش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-770



(Release ID: 1691809) Visitor Counter : 91