ریلوے کی وزارت

انڈین ریلوے نے وندے بھارت ٹائپ ٹرین سیٹس کے لئے ٹینڈر کو حتمی شکل دی


یہ ٹینڈر 16 کار ہر ایک والے 44 ریکس کے لئے ہے؛ ان ریکس کو انڈین ریلوے کی تین پروڈکشن یونٹوں میں تیار کرنا ہوگا

پہلی بار ٹینڈر نے کل مالیت کے کم از کم 75 فیصد لوکل مواد کی شرط رکھی گئی ہے

اس سے ’’میک ان انڈیا‘‘ مشن کو فروغ ملے گا

ٹینڈر ملک کے مینوفیکچرر میسرز میدھا سروو ڈرائیوز لمیٹیڈ کو دیا گیا ہے

Posted On: 22 JAN 2021 2:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  22  جنوری 2021،         انڈین ریلوے نے  21 جنوری 2021 کو 16 کار  ہر ایک والے  44 ریکس کے لئے ٹرین سیٹ (وندے بھارت ٹائپ ٹرین سیٹس) کے لئے  تین فیز پروپلجن  پر مبنی آئی جی بی ٹی، کنٹرول اور دیگر اکوپمنٹ  کے ڈیزائن  ڈیولپمنٹ ، مینوفیکچر، سپلائی، انٹی گریشن، ٹسٹنگ اور کمیشننگ کے لئے ٹینڈر کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اس حصولیابی میں  سپلائر کے ساتھ 5 سال کا  جامع سالانہ  رکھ رکھاؤ ٹھیکہ شامل ہے۔

ملک کے اندر ٹرین سیٹ تیار کرنے کے لئے مختلف سطحوں پر  صنعت کے ساتھ بار بار تبادلہ خیال کئے جانے کے بعد  اسپیسی فکیشن  تیار کئے گئے ہیں۔ پہلی بار ٹینڈر نے کل مالیت کے کم از کم 75 فیصد  لوکل مواد کی شرط رکھی گئی ہے۔ اس سے ’’آتم نربھر بھارت‘‘ مشن  کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

اس ٹینڈر میں تین ٹینڈر دہندگان نے شرکت کی اور   سب سے کم آفر  ملکی مینوفیکچرر میسرز میدھا سروو ڈرائیوز لمیٹیڈ  کی جانب سے آیا جو  کامیابی کے  ساتھ کل مالیت کے  کم از کم  75 فیصد مقامی مواد کی شرط پوری کرتے ہیں۔ ٹینڈر کو  16 کار  ہر ایک والے  44 ریکس کے لئے 22116459644  روپے (دو ہزار دو سو گیار کروڑ چونسٹھ لاکھ  انسٹھ ہزار چھ سو چوالیس روپے) کی کل مالیت کے لئے  ٹینڈر  کو میدھا سروو ڈرائیوز  لمیٹیڈ  کے  حق میں حتمی شکل دی گئی ہے۔ یہ ریکس انڈین ریلوے کی تین پروڈکشن یونٹوں میں تیار کئے جائیں گے۔ آئی سی ایف میں 24 ریکس، آر سی سفی میں 10 ریکس اور بقیہ ریکس ایم سی ایف میں تیار کئے جائیں گے۔

ان ریکس کی سپلائی  کے لئے  ڈلیوری پروگرام  پہلے دو نمونہ ریکس 20 مہینوں میں سپرد کئے جائیں گے۔ اس کے بعد  ان کی کامیابی کے ساتھ کمیشننگ کے بعد  فرم  ہر ایک سہ ماہی میں  اوسطاً 6 ریکس  کی سپردگی کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-715

                          



(Release ID: 1691404) Visitor Counter : 136