وزارت اطلاعات ونشریات

نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سال بھر پر محیط 125ویں یوم پیدائش تقریبات کے سلسلے میں ان کی زندگی پر بنی فلمیں نشر کرے گا فلم ڈویژن

Posted On: 22 JAN 2021 1:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  22/جنوری 2021 ۔

ممبئی:22 جنوری 2020

فلم ڈویژن نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سال بھر پر محیط 125ویں یوم پیدائش تقریبات کے سلسلے میں ان کی زندگی پر بنائی گئی دو فلموں کی اسکریننگ کے ساتھ 23 جنوری 2021 کو پراکرم دِوس کا انعقاد کررہا ہے۔ بھارت سرکار نے نیتاجی کے ملک کے تئیں غیرمعمولی حوصلہ مندی اور بے لوث خدمت کو احترام دینے کے لئے ان کے یوم پیدائش 23 جنوری کو پراکرم دِوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

MI&B-B1.jpeg

اس موقع پر عظیم رہنما کی زندگی اور انگریزوں کی حکومت  سے بھارت کو آزادی دلانے کے لئے ان سے جرأت مندانہ اور انتھک جدوجہد پر بنی فلمیں دی فلیم برنس برائٹ (43 منٹ/ انگریزی / 1973/ آشیش مکھرجی) اور نیتاجی (21 منٹ/ ہندی/ 1973/ ارون چودھری) دکھائی جارہی ہیں۔ دونوں ہی دستاویزی فلمیں 23 جنوری 2021 کو فلم ڈویژن کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر دن بھر دکھائی جائیں گی۔

MI&B-B2.jpeg

فلموں کا لطف اٹھانے کے لئے براہ کرم https://filmsdivision.org/ پر جائیں اور @"Documentary of the Week" پر کلک کریں یا https://www.youtube.com/user/FilmsDivision پر فالو کریں۔

MI&B-B3.jpeg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 709

 



(Release ID: 1691387) Visitor Counter : 146