وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ملک میں ایوین انفلوئینزا کی صورت حال

Posted On: 22 JAN 2021 4:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  22/جنوری 2021 ۔ 22جنوری 2021 تک مرغیوں کے لئے 9 ریاستوں (کیرالہ، ہریانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ، گجرات، اترپردیش اور پنجاب) میں اور کوؤں/ مہاجر / جنگلی پرندوں کے لئے 12 ریاستوں (مدھیہ پردیش، ہریانہ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، گجرات، اترپردیش، اتراکھنڈ، دہلی، راجستھان، جموں و کشمیر اور پنجاب) میں ایوین انفلوئینزا (برڈ فلو) کے پھوٹ پڑنے کی توثیق ہوگئی ہے۔

اتراکھنڈ کے ضلع الموڑہ (آر کے پورہ، ہوال باغ)، گجرات کے ضلع سومناتھ (ڈولاسا، کوڈینار) سے لئے گئے مرغیوں کے نمونوں میں ایوین انفلوئینزا کی توثیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر (کلگام، اننت ناگ، بڈگام اور پلوامہ) میں کوؤں اور ریاست اتراکھنڈ کے ٹہری رینج میں کلیجی تیتر پرندہ میں ایوین انفلوئینزا کی توثیق ہوگئی ہے۔

حالانکہ راجستھان کے الور ضلع سے لئے گئے کوؤں کے نمونے ایوین انفلوئینزا کے لئے نگیٹیو پائے گئے ہیں۔

مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور کیرالہ کے متاثرہ مراکز میں کنٹرول اور روک تھام کی کارروائی (صفائی ستھرائی اور انفیکشن کو دور کرنے کی کارروائی) کی جارہی ہے۔

سبھی ریاستیں ایوین انفلوئینزا کے سلسلے میں تیاری، کنٹرول اور روک تھام کے لئے ترمیم شدہ کارروائی منصوبہ 2021 کی بنیاد پر سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے اپنائی گئی کنٹرولنگ تدابیر کے سلسلے میں روزانہ محکمہ کو اطلاعات دے رہی ہیں۔ محکمہ سوشل میڈیا، ٹویٹر، فیس بک ہینڈل سمیت کئی پلیٹ فارموں کے توسط سے ایوین انفلوئینزا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کررہا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 711

 




(Release ID: 1691385) Visitor Counter : 161