وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کے سلسلے میں ایم جی آئی ای پی کی شراکت داری پر منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 21 JAN 2021 5:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  21/جنوری 2021 ۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے قومی تعلیمی پالیسی – 2020 کے نفاذ میں مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن فار پیس اینڈ سسٹنیبل ڈیولپمنٹ (ایم جی آئی ای پی) کی شراکت داری پر ہوئی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب امت کھرے، اسکولی تعلیم اور خواندگی کی سکریٹری محترمہ انیتا کروال، نئی دہلی میں یونیسکو کے ڈائریکٹر جناب ایرک فالٹ، ایم جی آئی ای پی کے چیئرمین پروفیسر جے ایس راجپوت، ایم جی آئی ای پی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اننت دورائی اپّا اور وزارت کے سینئر افسران شریک ہوئے۔

 

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ پالیسی یونیسکو کے ایس ڈی جی کے مطابق ہے۔ اس سے عالمی شہریوں کی طرز پر بھارتی شہری فروغ پائیں گے اور شہریوں کے درمیان ہمدردی، رحم دلی اور معقول فکر کی اشاعت میں مدد ملے گی۔ جناب پوکھریال نے کہا کہ اس نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ میں ایم جی آئی ای پی اور یونیسکو اہم رول ادا کریں گے۔ انھوں نے بھارت کو گلوبل نالیج کے اعتبار سے بڑی قوت بنانے کے لئے نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ پر ان کا مشورہ اور تعاون طلب کیا۔

2030 تک پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے بھارت سرکار کی مکمل عہد بستگی پر زور دیتے ہوئے جناب پوکھریال نے دنیا کے سب سے بڑے ٹیچر ٹریننگ صلاحیت سازی پروگرام – نشٹھا، دیکشا کے توسط سے ڈیجیٹل تعلیم، سمگر شکشا ابھیان جیسے متعدد اہم اقدامات کے بارے میں گفتگو کی، جو رسائی کو بہتر بنانے، مساوات اور معیاری تعلیم کے لئے شروع کئے گئے ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 670

 



(Release ID: 1691085) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil