مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) (پی ایم اے وائی) کے تحت اب تک 1.1 کروڑ مکانوں کو منظوری دی گئی
پی ایم اے وائی (یو) کے تحت 168606 نئے مکانوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی
منظور ی دینے والی اور نگرانی سینٹر ل کمیٹی کی 52 ویں میٹنگ کا انعقاد
مستفیدین کے لئے مکانوں کی تکمیل اور فراہمی پر توجہ :درگا شنکر پرساد
Posted On:
21 JAN 2021 11:40AM by PIB Delhi
نئی دہلی،21؍جنوری، پردھان منتری آواس یوجنا (شہری )کے تحت منظوری دینے والی اور نگرانی سینٹرل کمیٹی (سی ایس ایم سی) کی 52 ویں میٹنگ میں 168606 نئے مکانوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے شرکت کی۔ ان مکانوں کی تعمیر مجوزہ طور پر مساویانہ انداز میں استفادہ کنندہ کی پسند کے مطابق تعمیراتی تقاضوں کا لحاظ رکھتے ہوئے، شراکت داری میں قابل استطاعت ، ہاؤسنگ اور تنگ بستیوں کی، جہاں ہے جیسے ہے، کے مقام پر از سر نو ترقی کے تمام تر تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عمل میں آئی ہے۔
70 لاکھ سے زیادہ مکانات تعمیر کے مختلف مرحلوں میں ہیں اور 41 لاکھ سے زیادہ مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔
مکانات اور شہری امور کی وزات کے سکریٹری جناب درگا شنکر پرساد نے ، جنہوں نے اس میٹنگ کی صدارت کی، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اپیل کی کہ وہ پی ایم اے وائی یو کے پروجیکٹوں کے تیزی سے نفاذ کے لئے حکمت عملی وضع کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن کے تحت پیش رفت جاری ہے اور ہم کو ان تمام بنیادی فزیکل اور سماجی بنیادی ڈھانچے کے ساتھ مکانوں کی تکمیل کی جانب بڑھنا ہے ۔ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے مستفیدین کے لئے مکانوں کی تکمیل اور فراہمی پر توجہ دیں گی۔ انہوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مزید اپیل کی کہ وہ سستے کرائے کے ہاؤسنگ کمپلیکسز اسکیم کے نفاذ میں تیزی لائیں۔
انہوں نے کہا کہ سبھی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے 6 لائٹ ہاؤس پروجیکٹس سے بھی سیکھ سکتے ہیں، جو 6 شہروں اگرتلہ (تریپورہ)، رانچی (جھارکھنڈ)، لکھنؤ (اتر پردیش)، اندور (مدھیہ پردیش)، راج کوٹ (گجرات) اور چنئی (تمل ناڈو) میں شروع کیا گیا ہے۔
کووڈ – 19 عالمی وبا کے دوران یہ سی ایس ایم سی کی دوسری میٹنگ تھی۔ مکانات اور شہری امور کی وزارت 2022 تک شہری ہندوستان کے تمام مجاز مستفیدین کو پکے مکان فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے، جب ہم ملک کی 75 ویں سالگرہ منائیں گے۔ سب کے لئے مکان کے ویژن کے ساتھ پی ایم اے وائی یو کے تحت ایک مقررہ مدت کے اندر ملک بھر میں مکانوں کی تعمیر تکمیل اور فراہم کرنے میں تیزی لانے پر زور دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ح ا- ق ر)
U-649
(Release ID: 1690786)
Visitor Counter : 230
Read this release in:
English
,
Malayalam
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu