بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے فلپ کارٹ انویسمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ (ایف آئی پی ایل) کے ذریعے آدتیہ برلا فیشن اینڈ ریٹیل لمیٹیڈ(اے بی ایف آر ایل) میں قلیل حصے داری کی حصولیابی کی تجویز کو اپنی منظوری دی

Posted On: 21 JAN 2021 11:10AM by PIB Delhi

 

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے فلپ کارٹ انویسمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ (ایف آئی پی ایل) کے ذریعے آدتیہ برلا فیشن اینڈ ریٹیل لمیٹیڈ (اے بی ایف آر ایل) میں قلیل  حصے داری کی حصولیابی کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

ایف آئی پی ایل ایک نوتشکیل شدہ کمپنی ہے اور کلی طور پر فلپ  کارٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ (ایف پی ایل) کے زیر ملکیت ذیلی ادارہ ہے۔ ایف پی ایل کا تعلق وال مارٹ گروپ سے ہے، جو وال مارٹ ان کارپوریشن (وال مارٹ) اور اس کی ذیلی کمپنیوں پر مشتمل ہے۔  وال مارٹ گروپ بھارت میں متعدد کاروباری سرگرمیوں، مثلا مصنوعات کی تھوک تجارت،  ای کامرس مارکیٹ پلیس  خدمات کی فراہمی اور ڈیجیٹل ادائیگی خدمات وغیرہ میں  مصروف عمل ہے۔

اے بی ایف آر ایل بھارت میں قائم کی گئی ایک پبلک لمیٹیڈ کمپنی ہے اور آدتیہ برلا کانگلومریٹ کا ایک حصہ ہے۔ اے بی ایف آر ایل (اپنے ذیلی اداروں سمیت) مینوفیکچرنگ اور برانڈ والے ملبوسات  کی خوردہ خریدوفروخت، جوتے چپل اور متعلقہ لوازمات کے کاروبار میں اپنے خوردہ اسٹوروں، ملٹی برانڈ دکانوں، ڈپارٹمنٹل اسٹورز، آن لائن ریٹیل پلیٹ فارموں اور ای کامرس مارکیٹ پلیس  کے توسط سے پورے بھارت میں مصروف عمل ہے۔

مذکورہ الحاق کا تعلق ایف آئی پی ایل کے ذریعے اے بی ایف آر ایل میں سبس کرپشن پر مبنی مساویانہ  سرمایہ حصص کی شکل میں حصص کے ذریعے، جو 7.8 فیصد کی قلیل مقدار میں ہوں گے، کی حصولیابی سے ہے۔ 

سی سی آئی کے تفصیلی احکامات بعد ازاں جاری ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-647

ش ح۔   م  ن ۔  ت ع۔

(21-01-2021)

 


(Release ID: 1690769) Visitor Counter : 197