بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ایئرس ایس ایس جی کیپٹل مینجمنٹ (سنگاپور) پرائیویٹ لمیٹیڈ(ایئرس ایس ایس جی) کے ذریعے ایلٹیکو کیپٹل انڈیا لمیٹیڈ (ایلٹیکو ) کو زیر تحویل لیے جانے کی تجویز کو اپنی منظوری دی
Posted On:
21 JAN 2021 11:09AM by PIB Delhi
بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ایکسس بینک لمیٹیڈ، ایکسس کیپٹل لمیٹیڈ اور ایکسس تمسکات لمیٹیڈ کے ذریعے میکس لائف انشورنس کمپنی لمیٹیڈ میں حصص کی حصولیابی کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
ایکسس بینک لمیٹیڈ خوردہ بینکنگ کے شعبے میں اپنی خدمات فراہم کرتا ہے، جس میں خوردہ قرض دینا اور خوردہ رقم جمع کرانا، تھوک بینکنگ، ادائیگی سے متعلق مسائل کا حل نکالنا، ویلتھ مینجمنٹ، غیرملکی زرمبادلہ اور ادائیگی سے متعلق مصنوعات ، باہمی فنڈ اسکیموں کی تقسیم اور بیمہ پالیسیوں کی تقسیم وغیرہ شامل ہیں۔
ایکسس کیپٹل لمیٹیڈ سرمایہ کاری بینکنگ اور ادارہ جاتی مساوی سرمایہ حصص کے شعبوں میں مرتکز اور مروجہ تصفیے اور حل فراہم کرانے کے کاروبار میں مصروف ہے۔
ایکسس تمسکات لمیٹیڈ دلالی، مالی مصنوعات کی تقسیم اور مشاورتی خدمات میں مصروف عمل ہے۔
میکس لائف انشورنس کمپنی لمیٹیڈ زندگی بیمہ کمپنی ہے، جو انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) کے تحت درج رجسٹر ہے۔ یہ ادارہ بھارت میں زندگی بیمہ اور سالانہ بنیاد پر مصنوعات اور سرمایہ کاری منصوبوں کی خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔
سی سی آئی کی جانب سے مذکورہ تحویل میں لیے جانے کا عمل اس طرح کا ہوگا کہ اس کے تحت میکس لائف انشورنس کمپنی لمیٹیڈ (ٹارگیٹ) کے تحت شیئر ہولڈنگ میں اضافہ ہوگا اور یہ اضافہ ایکسس بینک لمیٹیڈ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ 9.9 فیصد کے بقدر ہوگا اور بالترتیب ایکسس کیپٹل لمیٹیڈ اور ایکسس سیکورٹیز لمیٹیڈ کے ذریعے 2 فیصد اور ایک فیصد کے شیئر ہولڈنگ کی حصولیابی کی شکل میں عمل میں آئے گا۔
سی سی آئی کے تفصیلی احکامات بعد ازاں جاری ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-644
ش ح۔ م ن ۔ ت ع۔
(21-01-2021)
(Release ID: 1690767)
Visitor Counter : 134