بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ایئرس ایس ایس جی کیپٹل مینجمنٹ (سنگاپور) پرائیویٹ لمیٹیڈ (ایئرس ایس ایس جی) کے ذریعے ایلٹیکو کیپٹل انڈیا لمیٹیڈ (ایلٹیکو) کو اپنی تحویل میں لینے کے عمل کو اپنی منظوری دی
Posted On:
21 JAN 2021 11:08AM by PIB Delhi
بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے آج مسابقتی ایکٹ 2002 کی دفعہ 31 (ایک) کے تحت ایئرس ایس ایس جی کیپٹل مینجمنٹ (سنگاپور) پرائیویٹ لمیٹیڈ(ایئرس ایس ایس جی) کے ذریعے ایلٹیکو کیپٹل انڈیا لمیٹیڈ(ایلٹیکو) کو اپنی تحویل میں لیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔
مذکورہ مجوزہ الحاق انڈیا اسپیشل سچویشن اسکیمII (ایس ایس ایس II)، انویسمنٹ آف وی پرائیویٹ لمیٹیڈ(آئی او وی) اور اسیٹ کیئر اینڈ ری کنسٹرکشن انٹر پرائیویٹ لمیٹیڈ (اے سی آر ای) کو، جن کی شناخت ایئرس ایس ایس جی کے ذریعے کی گئی ہے، کا تعلق ایلٹیکو قرض اثاثوں کے تحت زیر تحویل لائے جانے سے ہے۔
آئی او وی ایس اے بی آئی (ایف پی آئی) ریگولیشن 2019 کے تحت ایک غیرملکی پورٹ فولیو سرمایہ کار(ایف پی آئی) کے طور پر درج رجسٹر ہے اور اسے زمرہ 1 غیرملکی پورٹ فولیو سرمایہ کار لائسنس حاصل ہے۔
ایس ای آر ای تمسکات اور مالی اثاثوں نیز تمسکات سود ایکٹ 2002 کے تحت تعمیر نو اور مالی اثاثوں کی تجاویز کے تحت ایک اثاثہ تعمیر نو کمپنی (اے آر سی) ہے اور آربی آئی کے تحت درج رجسٹر ہے۔ یہ کمپنی اثاثوں کی تعمیر نو اور حصولیابی میں مصروف ہے اور غیر منفعت بخش مالی اثاثوں کو بینکوں اور دیگر مالی اداروں سے لیتی ہے اور ان کا احیا کرتی ہے۔
ایئرس ایس ایس جی گروپ 2009 میں قائم کی گئی ایک متبادل اثاثہ انتظام فرم ہے، جس کی توجہ ایشیا پیسفک خطوں میں سرمایہ کاری پر مرکوز ہے اور یہ ایشیا کی ایک سرکردہ متبادل قرض اثاثہ انتظام کار کمپنی ہے۔
ایلٹیکو ایک این بی ایف سی ہے، جو بھارت میں زمین، جائیداد کے شعبے میں چھوٹے اور اوسط درجے کے کارپوریٹ اداروں کو قرض اور مالی امداد فراہم کرنے کے کام میں مصروف تھی۔
سی سی آئی کے تفصیلی احکامات بعد ازاں جاری ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-643
ش ح۔ م ن ۔ ت ع۔
(21-01-2021)
(Release ID: 1690765)
Visitor Counter : 131