وزارت اطلاعات ونشریات

فلم ڈویزن نے معروف فلم ساز پرمودپتی کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 20 JAN 2021 3:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:20،جنوری، 2021:فلم ڈویزن 20 جنوری 2021 کو مشہور ومعروف ڈاکومینٹری اور انیمیشن فلم ساز پرمودپتی  (15جنوری 1932- 20 جنوری 1975) کی چنندہ فلموں اور ان پربنی اورل تاریخی فلم کی نمائش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔ پرمود پتی کو ‘فادر آف انڈین نیو ویب سنیما’ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان کی فلمیں فلم ڈویزن کی ویب سائٹ اور یو ٹیوب چینل پر پورے دن دکھائی جائیں گی۔

ان کی ڈاکومینٹری عابد (5منٹ/ میوزک/ کلر/ 1972)میں عابد کے آرٹ کو پاپ اسٹائل میں پیش کیا گیا ہے۔ کلیکس پلوزن (2 منٹ/ میوزک/ بلیک اینڈ وہائٹ / 1968) خاندانی منصوبہ بندی پر بنی ایک تجرباتی  فلم ہے اور ٹرپ (5منٹ/ میوزک / بلیک اینڈ وہائٹ /1970) زندگی کی تبدیلیوں کو دکھاتی ہے۔ ایکسپلورر(7 منٹ/ میوزک / بلیک اینڈ وہائٹ/1968) نوجوانوں کے مشن کے موضوع پر مبنی ہے۔ اورل ہسٹری آف پرمودپتی-3 (90 منٹ/ہندی اور انگریزی/ کلر/2017/ سنتوش گوڑ) دراصل فلم ڈویزن کے ان فلم ساز کی زندگی اور کام کے وسیع کووریج کا حصہ ہے جنہیں فلم سازی میں اپنے انوکھے تجربات کیلئے جانا جاتا ہے۔

ان فلموں کو دیکھنے کیلئے فلم ڈویزن کی ویب سائٹ  https://filmsdivision.org/ پر جائیں اور ‘‘ڈاکومینٹری آف دی ویک’’ سیکشن پر کلک کریں یا فلم ڈویزن کے یوم ٹیوب چینل، https://www.youtube.com/user/FilmsDivision کو فالو کریں۔

 

فلم ڈویزن

022-23522252/ 09004035366

publicity@filmsdivision.org

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:615



(Release ID: 1690688) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi