محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے نومبر 2020 کے پے رول (تقسیم کیا جانے والا زر) ڈیٹا میں 10.11 لاکھ نیٹ صارفین کا اضافہ کیا

Posted On: 20 JAN 2021 5:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی20،جنوری2021

آج جاری کئے گئے ای پی ایف او کے عبوری پے رول (تقسیم کیا جانے والا زر) میں انکشاف کیاگیاکہ اس نے نومبر 2020 مہینے میں تقریباً 10.11 لاکھ نیٹ صارفین کا اضافہ کیا۔ کووڈ عالمی وبا کے باوجود ای پی ایف او نے رواں مالی سال (اپریل سے نومبر 2020) میں تقریباً 45.29 لاکھ نیٹ صارفین کا اضافہ کیا۔ان ممبروں پر مشتمل یہ ڈیٹا شائع ہوا ہے جو اس مہینے کے دوران اس سے جڑے ہیں اور جن کا یوگ دان (تعاون) حاصل کیاگیا ہے۔

نومبر 2020 کے مہینے میں تقریباً 6 لاکھ 41 ہزار نئے ممبران ای پی ایف  اومیں شامل ہوئے۔ اندازاً 3.70 لاکھ نیٹ ممبروں کی اس میں توسیع ہوئی اور تب انہوں نے ای پی ایف او میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔ اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ صارفین نے قطعی تصفیے کا متبادل چننے کے بجائے فنڈز کی منتقلی کے ذریعے اپنی ممبر شپ برقرار رکھنا پسند کیا۔ پرجوش ممبروں کے دوبارہ شامل ہونے سے اس بات کا بھی عندیہ ملتا ہے کہ ورکرس ہندوستان کووڈ -19 کے معاملوں میں کمی کے ساتھ اپنے کام پر لوٹ رہے ہیں۔

عمر کے اعتبار سے تجزیوں سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2020 کے دوران 22 سے 25 سال کے عمر کے زمرے میں سب سے زیادہ صارفین نے رجسٹریشن کرایا۔ یعنی ان کی تعداد تقریباً 2.72 لاکھ رہی۔ اس کے 18 سے 21 سال کی عمر کے زمرے کے 2.21 لاکھ صارفین نے رجسٹریشن کرایا۔18 سے 25 سال کے زمرے کے ممبروں کو لیبر مارکیٹ میں فریش ہینڈس کے طور پر خیال کیا جاسکتا ہے اور نومبر 2020 کے مہینے میں ان کی نئے صارفین کی حیثیت سے تعداد 48.72 فیصد رہی۔

ریاستوں میں پے رول کی تعداد سے پتہ چلتا ہے کہ مہاراشٹر، ہریانہ، گجرات، تمل ناڈو اور کرناٹک کی ریاستیں روزگار کی ری کوری میں پیش پیش رہے ہیں اور رواں مالی سال 21-2020 کے دوران تمام عمر کے زمروں میں پے رول میں نیٹ لگ بھگ 53 فیصد کا اضافہ ہوا۔

نومبر 2020 کے مہینے کے لئے صنف کے اعتبار سے تجزیوں سے پتہ چلتا ہے کہ نئے اینرول منٹ میں خواتین کی حصہ داری میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ حصہ داری اکتوبر 2020 میں 21.69 فیصد تھی جو نومبر 2020 میں بڑھ کر 22.40 فیصد ہوگئی۔

...............................................................

                                                                                                                                                   ش ح، ح ا، ع ر

U-612


(Release ID: 1690648) Visitor Counter : 162