کامرس اور صنعت کی وزارتہ
وارانسی میں لال بہادر شاستری انٹرنیشنل ہوائی اڈہ سے براہ راست پروازوں کے ذریعے زرعی برآمدات بھیجنے کے لئے اے پی ای ڈی اے کی پہل
Posted On:
19 JAN 2021 4:05PM by PIB Delhi
ہری مٹر اور رام نگر بھنتا (گول ہرے بیگن) پر مشتمل سبزیوں کی ایک کھیپ کو آج ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعے شارجہ کے لئے جھنڈی دکھا کر روانہ کیاگیا۔ سبزیوں کی اس کھیپ کو وارانسی کے لال بہادر شاستری انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیاگیا۔ اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین اور سینٹرل اور ریاستی سرکار کے سینئر افسروں کی موجودگی میں اس کھیپ کو روانہ کیاگیا۔ یہ کھیپ ہری مٹر اور گول ہرے بیگن کی سبزیوں کے علاوہ ایک ہزار کلو گرام کا رگوپر مشتمل ہے۔

وارانسی ہوائی اڈے سے براہ راست برآمدات شروع کرنے کے بعد وارانسی ہوائی اڈے کے ذریعے وارانسی خطے اور قریبی علاقوں سے جی آئی پروڈکٹس (اشیا) سمیت زرعی اشیا کی مزید برآمد بیرون ملک بھیجے جانے کی تیاری بھی اب مکمل ہیں۔
جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں کہا تھا کہ جی آئی (جغرافیکل انڈیکشن) پروڈکٹس (اشیا) اور ہماری ملکی پروڈکٹ لوکل ٹو گلوبل پیداوار کو فروغ دیا جائے۔ اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر ای انگاموتھو نے گول ہرے بیگن کے کھیتوں کا دورہ کیا، وہ ایک منفرد پروڈکٹ ہے اور جی آئی سرٹیفکشن کے پروسیس میں ہے اور اس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں فروغ کے لئے نشاندہی کی گئی ہے۔
مشرقی یوپی ایک لینڈ لاک علاقہ ہے اور سب سے قریب سمندری بندر گاہیں ایک ہزار کلو میٹر سے زیادہ دور ہیں۔ اس طرح کی صورتحال میں ہوائی اڈے کے ذریعے برآمد بھی ایک متبادل بچا ہے، جو اس خطے کے برآمد کاروں اور پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی اوز) کے لیے کسی آشیرواد سے کم نہیں ہے۔
وارانسی میں اس ہوائی اڈہ پر براہ راست برآمدات کے لئے سہولتیں موجود تھیں، جس کے لئے برآمد کاروں اپنی برآمدات کو بھیجنے کے لئے لکھنؤ یا دلی کا رخ کرنا پڑتا تھا۔ اس سے ٹرانسپورٹ کی زیادہ لاگت کی وجہ سے برآمد کو فروغ دینے میں رکاوٹ آئی تھی۔ کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے موجودہ صورتحال ایف پی اوز کے لئے اور بھی خراب ہوگئی ہے اور وہ اپنی پیداوار فروخت کرنے کے لئے مشکل میں آگئے ہیں۔تمام متعلقہ ایجنسیوں کی ٹھوس کوششوں کے ساتھ اب وارانسی میں لال بہادر شاستری انٹرنیشنل ہوائی اڈہ میں زرعی برآمدات کے لئے ضروری تمام کلیئرنسز کے لئے ایک مکمل پیمانے پر کام کرنے والی ونڈو ہے۔ اس ہوائی اڈہ پر دستیاب سہولتوں میں خراب اور سڑجانے والی زرعی پیداوار کے لئے کولڈ روم کی سہولت ہے۔ تیزی سے کسٹم کلیئرنس کے لئے ہوائی اڈہ پر کسٹم کلیئرنس کی سہولت ہے، کسٹم ایجنٹس ہیں، کسٹم کلیئرنس سے متعلق سہولتیں اور برآمد کاروں، تاجروں کے لئے اے ڈی کوڈ رجسٹریشن کی سہولت ہے۔
تمام بڑی ایئرلائنز، ایئر انڈیا ایکسپریس، ایئرانڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ وارانسی ہوائی اڈہ پر انٹرنیشنل کارگو کے لئے بی جی بونڈ اور ٹرانس، کھیپ کی کلیئرنس قائم کرے۔عالمی وبا کے دوران اے پی ای ڈی اے نے کسانوں کو ان کی پیداوار کی برآمدات کے لئے تمام کوششیں کی تھیں۔
....................
ش ح، ح ا، ع ر
19-01-2021
U-552
(Release ID: 1690298)