پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں نریلا میں رانی کھیڑا میں توانائی وبجلی کی سہولتوں کے لئے مربوط کچرے کو کارآمد بنانے کے لئے انڈین آئل اور این ڈی ایم سی کے درمیان اقرار نامے پر دستخط کئے گئے


اس اہم پروجیکٹ کے شروع ہونے سے مختلف صورتوں میں بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور خام تیل کی درآ ٓمدات پر انحصار کم ہوگا، ساتھ ہی ساتھ دیگر قومی مقاصد حاصل ہوں گے:دھرمیندر پردھان

تیل پی ایس یوز کے ذریعے اس طرح کے پلانٹس میں پیدا کی گئی گیس کے مکمل آف ٹیک کی یقین دہانی

Posted On: 19 JAN 2021 3:22PM by PIB Delhi

انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ (انڈین آئل) اور نارتھ دلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) نے آج نئی دلی کے نریلا میں رانی کھیڑا میں این ڈی ایم سی کے لینڈ فل مقام پر مربوط کچرے سے توانائی، بجلی، خام تیل تیار کرنے کے لئے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے۔ اقرار نامے پر دستخط پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں کیے گئے۔ اس موقع پر دلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب انل کمار بیجل، این ڈی ایم سی کے میئر جناب جے پرکاش، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے سکریٹری جناب ترون کپور، این ڈی ایم سی کے کمشنر جناب گنیش بھارتی اور انڈین آئل کے چیئرمین جناب ایس ایم ویدیا بھی موجود تھے۔

مفاہمت نامے کے حصے کے طور پر انڈین آئل نریلا میں رانی کھیڑا میں توانائی پلانٹ کے لئے ایک مربوط کچرے کے قیام کے لئے ایک کنسیشن یر کی نشاندہی کے لئے این ڈی ایم سی کے لئے آسانی پیدا کرے گا۔ اس پلانٹ میں بایوگیس (سی بی جی) تیار کرنے کے لئے این ڈی ایم سی کے میونسپل ٹھوس کچرے (ایم ایس ڈبلیو) اور نامیاتی کچرے کو پروسیس کیا جائے گا۔ پلاسٹک کوری سائیکل کیا جائے گا اور پلاسٹک یا سائنس گیس پیدا کرنے کے لئے رفیوز ڈی رائیو فیول (آر ڈی ایف) کو بھی پروسیس کیا جائے گا۔

Image

اس موقع  پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہاکہ اس اہم پروجیکٹ کے شروع ہونے سے مختلف صورتوں یا شکلوں میں توانائی (بجلی) پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی اور خام تیل کی درآمدات پر انحصار کم ہوگا، ساتھ ہی ساتھ دوسرے قومی مقاصد بھی حاصل کئے جاسکیں گے اور پیٹرولیم وقدرتی گیس کی وزارت ایک پائیدار مستقبل کے لئے دلی میں اس طرح کے مزید پلانٹس (کارخانے) قائم کرنے کے تئیں پرعزم ہے۔

اس مفاہمت نامہ پر دستخط وزیر اعظم نریندر مودی کے اس وژن کے طرز اور مطابق کئے گئے ہیں جس کا مقصد ہندوستان کو آلودگی سے پاک اور توانائی کی صلاحیت والے مستقبل کی طرف لے جانا ہے اور اختراعی گرین سولشن اپنا کر خود کفیل بنانے کی طرف بھی لے جانا ہے۔

پروجیکٹ قائم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے اور قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لئے انڈین آئل اور نارتھ ڈی ایم سی کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے ہندوستان میں اس طرح کے پائیلٹ پروجیکٹس کو تیزی سے وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ راجدھانی میں اس طرح کے سی بی جی پلانٹس نہ صرف قومی راجدھانی میں ٹھوس کچرے کے مسئلے کو حل کریں گے بلکہ آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی، ساتھ ہی تیل پر ہمارا انحصار کم ہوگا۔ انہوں نے این ڈی ایم سی اور دلی چھاؤنی سمیت دلی کے مختلف علاقوں میں ٹھوس کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے اس طرح کے مزید پلانٹس لگانےکی ضرورت پر زور دیا۔

جناب پردھان نے تیل پی ایس یوز کے ذریعے اس طرح کے پلانٹس سے تیار کی گئی گیس کے آف ٹیک کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کے پلانٹس سے تیار کردہ 100 فیصد گیس کو پی این جی، سی این جی، سی این جی پائپ لائنز کے ساتھ جوڑسکے گی۔ وزیر موصوف نے مذکورہ پروسیس کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ نتائج آنے والے  چند سالوں میں سامنے آسکیں۔ جناب پردھان نے کہ  مرکزی حکومت زرعی کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے ہریانہ کے ساتھ پہلے ہی کام کررہی ہے، جس  سے نہ صرف آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے بلکہ کسانوں کی اضافی آمدنی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

دلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب انل بیجل نے قومی راجدھانی کے عوام کے لئے اس پروجیکٹ کے فائدے گنوائے۔ پیٹرویم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری جناب ترون کپور نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بہت ہی ضروری ہے کہ ایم ایس ڈبلیو کا ایک سائنسی طریقے سے بندوبست کیا جائے اور اسے توانائی میں تبدیل کیا جائے۔ اس سے ہندوستان کی توانائی کی ضرورتیں پوری ہوں گی ساتھ ہی ساتھ کچرے کو کم کرنے اور متعلقہ لینڈ فل کے اخراج کے مسئلے سے نمٹا جاسکے گا۔

انڈین آئل کے چیئرمین جناب ایس ایم ویدیا نے اپنے خطاب کے دوران دلی میں کچرے کے بندوبست کے مسئلے سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ پلانٹ کچرے کے بندوبست کے لئے ایک ٹھوس حل فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ڈبلیو کو توانائی میں تبدیل کرنے کے پلانٹ کے قیام سے بہت سے فائدے حاصل ہوں گے اور سوچھ بھارت، آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا جیسے سرکار کے اقدامات کو آگے لے جانے میں مدد ملے گی۔

......................

 

   ش ح، ح ا، ع ر

19-01-2021

U-555



(Release ID: 1690296) Visitor Counter : 135