عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

وزیرداخلہ جناب امت شاہ شمال مشرقی کونسل کے 69ویں مکمل اجلاس کی صدارت کریں گے

Posted On: 19 JAN 2021 5:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:19،جنوری، 2021:وزیرداخلہ جناب امت شاہ کی صدارت میں 23 اور 24 جنوری 2021 کو شیلانگ، میگھالیہ میں شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے 69 ویں مکمل اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کےوزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے نائب چیئرمین ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور اراکین جو کہ آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کے گورنروں اور وزرائے اعلیٰ پر مشتمل ہیں، کے علاوہ دیگر اراکین شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ریاستوں کے سینئر افسران اور حکومت ہند کی اہم وزارتوں کے سینئر افسران کی  شرکت بھی متوقع ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج شیلانگ میں منعقد ہونے والے  شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے 69ویں مکمل اجلاس  کیلئے تیاریوں اور طریقہ کار کا جائزہ لینے کیلئے نئی دہلی میں مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت اور شمال مشرقی کونسل کے سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

دو روزہ مکمل اجلاس کے دوران شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت، این ای سی ، ریاستی حکومتوں کے علاوہ منتخب  مرکزی وزارتوں کی جانب سے شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف ترقیاتی اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں پرزنٹیشن پیش کیے جائیں گے۔ اس مکمل اجلاس کے دوران توقع ہے کہ جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت 69ویں مکمل اجلاس کی کارروائیوں کی تصدیق شمال مشرقی خطے میں مرکزی وزارتوں کے خاکے اور پندرہویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے دوران مارچ 2021 کی مدت کے بعد کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:562



(Release ID: 1690128) Visitor Counter : 105