نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
جناب کرن رجیجو نے پونے کے، شیو چھترپتی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا
Posted On:
18 JAN 2021 7:03PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے پیر کے روز پونے کے مہالُنگے بالیواڑی میں شیو چھترپتی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لنس (کے آئی ایس سی ای)کا افتتاح کیا۔یہ 9واں کے آئی ایس سی ای ہے،جس کا ابھی تک مرکزی وزیر نے باقاعدہ افتتاح کیا ہے اور مہاراشٹر میں موجود یہ اسپورٹس کمپلیکس اولمپک کے تین ترجیحی زمروں پر توجہ مرکوز کرے گا، جن میں نشانے بازی، ایتھلیٹکس اور سائیکلنگ شامل ہیں۔
جناب رجیجو نے اس موقع پر کہا کہ‘‘آج نہ صرف مہاراشٹر کے لئے، بلکہ پورے ہندوستان کے لئے ایک ایک انتہائی اہم دن ہے۔مہاراشٹر ایک بڑی ریاست ہے اور میں نے یہاں صلاحیت دیکھی ہے۔ہم تمام ایتھلیٹس کی ترقی کے لئے ہر طرح کی مدد فراہم کرنےسے خوش ہیں اور مستقبل میں بھی ہم ایسا ہی کریں گے۔’’
مرکزی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ہر ممکن اسپورٹس ایکو سسٹم کو مستحکم کرنے کے لئے وقف ہے۔ ‘‘ہم نے ملک کے سبھی ضلعوں میں 1000کھیلو انڈیا سینٹرز قائم کرنے کے لئے پالیسیاں بنائیں ہیں۔تمام دیہی طلباءسبھی سہولیات کا استعمال کرسکتے ہیں اور کھیلوں کی اپنی پریکٹس جاری رکھنے کے لئے مدد لے سکتے ہیں۔ان ضلعوں کے سبھی بہترین کھلاڑیوں کو کے آئی ایس سی ای میں تربیت دی جائے گی ، تاکہ وہ ایلیٹ ایتھلیٹس بن سکیں۔ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا، تاکہ اپنے اسپورٹس کلچر کو مستحکم بنایا جاسکے۔’’
پونے کے کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس (کے آئی ایس سی ای)کو زیبائش کے لئے مالی مدد فراہم کی جائے گی، تاکہ 25 میٹر الیکٹرونک ٹارگٹ شوٹنگ رینج شروع کی جاسکے۔ اس کے علاوہ روڈ اور ٹریک سائیکلز کے لئے بھی مدد فراہم کرائی جائیں گی۔اسے اسپورٹس سائنس بیک اَپ، کوچز مقرر کرنے، سپورٹ اسٹاف، کھیلوں کے سازو سامان اور دیگر چیزوں کے لئے بھی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا معمول کی بنیاد پر تکنیکی مہارت اور مدد فراہم کرنا جاری رکھے گی۔
شیو چھتر پتی اسپورٹس کمپلیکس نے ہندوستانی اسپورٹس تاریخ میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔یہاں کچھ اہم مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں 2008ء کے کامن ویلتھ یوتھ گیمز ، ایشیا اَنڈر -16باسکٹ بال چمپئن شپ فار وومین 2009ء، کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2019اور دیگر شامل ہیں۔یہ اسٹیڈیم سابق آئی –لیگ ٹیم پونے ایف سی اور انڈین سُپر لیگ سائیڈ ایف سی پونے سٹی کے لئے گھریلو میدان بھی تھا۔
ابھی تک 9کے آئی ایس سی ای کا افتتاح کیا گیا ہے، جو مندرجہ ذیل ہیں:
- ناگالینڈ –اسٹیٹ اسپورٹس اکیڈمی، آئی جی اسٹیڈیم کوہیما
- منی پور-کھومن لیمپاک اسپورٹس کمپلیکس، امپھال
- اروناچل پردیش-سانگے لہادین اسپورٹس اکیڈمی، چمپور ایٹا نگر
- میزورم-راجیو گاندھی اسٹیڈیم ، آئزول
- اُڈیشہ-کلنگا اسٹیڈیم ، بھوبنیشور
- تلنگانہ-ریجنل اسپورٹس اسکول حکیم پیٹ
- کرناٹک-شری جے پرکاش نارائن نیشنل یوتھ سینٹر بنگلور
- کیرالہ-جی وی راجا سینئرسیکنڈری اسپورٹس اسکول تھرواننت پورم
- مہاراشٹر-شیو چھتر پتی اسپورٹس کمپلیکس ، بالیواڑی، پونے
ہندوستان کو 2028ء کے اولمپکس میں چوٹی کے 10 ملکوں میں سے ایک بنانے کے وژن کے ساتھ ، کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹرز آف ایکسی لینس یہ یقینی بنائے گا کہ مخصوص کھیل میں ماہر کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی مخصوص ٹریننگ دی جاسکے اور یہ سینٹر ملک میں بہترین سہولیات بن سکیں، جہاں جہاں ترجیحی کھیلوں میں ایتھلیٹوں کو تربیت دی جاسکے ، جس کے لئے وہ کوششیں کررہے ہیں۔
*************
ش ح۔ف ا۔ ن ع
(19.01.2021)
(U: 527)
(Release ID: 1689944)