امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ سورت میٹرو اور احمد آباد میٹرو کے دوسرے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھنا دونوں شہروں کے عوام کے لئے ایک اہم دن ہے۔


یہ دونوں پروجیکٹ گجرات کے شہری ترقیاتی بنیادی ڈھانچے کو مزید تقویت بخشیں گے

جناب نریندر مودی جی نے ملک کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے کہ ریاست کی ہمہ جہت ترقی کیسے ہوسکتی ہے اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کی طرح اب پورے ملک کے تمام خطوں کی جامع ترقی کے حصول کے لئے بنیاد رکھنے کا عمل شروع کردیا ہے، خواہ یہ خطے مشرقی ہوں یا مغربی، دور دراز کی مشرقی ریاستیں ہوں یا جنوبی ریاستیں ہوں

پچھلے ساڑھے چھ برسوں کے دوران، پورے ملک میں نتیجہ خیز نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں، ہندوستان کے بارے میں دنیا کا نظریہ بدل گیا ہے

Posted On: 18 JAN 2021 6:13PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ سورت میٹرو اور احمد آباد میٹرو کے دوسرے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھنا دونوں شہروں کے عوام کے لئے ایک اہم دن ہے۔جناب امیت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نئی دہلی سے سورت میٹرو اور احمد آباد میٹرو مرحلہ 2 کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017QV0.jpg

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ دونوں پروجیکٹس گجرات کی شہری ترقی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید تقویت بخشیں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ جب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلی تھے تب انہوں نے گجرات کی ہمہ جہت ترقی کا وژن لوگوں کے سامنے پیش کیا تھا اور انہوں نے اپنی مدت کار میں اس کی تکمیل کو بھی یقینی بنایا تھا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ بیحد خوشی کی بات ہے کہ جب جناب نریندر مودی وزیر اعظم ہیں، تب گجرات کی دو نہایت اہم اسکیمیں ان کے ذریعہ شروع کی جارہی ہیں۔ احمد آباد اور سورت کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب شاہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ گجرات کا ترقیاتی سفر یقینی طور پر ان اہم منصوبوں کے نتیجے میں تیز رفتار سے آگے بڑھے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AXCL.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی جی نے ملک کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے کہ ریاست کی ہمہ جہت ترقی کس طرح کی جاسکتی ہے اور وہ اس میں کامیاب رہے ہیں۔ گجرات کے وزیر اعلی کی حیثیت سے  نریندر مودی جی اس بات کے لئے فکرمند رہے کہ ترقی کس طرح تمام علاقوں تک پہونچے، چاہے وہ گجرات کے دیہی علاقے ہوں یا شہری، چاہے وہ سمندری محاذ پر ہو یا شہری غریبوں کے لئے بنیادی ڈھانچے یا جنگل میں رہنے والوں کی فلاح و بہبود ہو اور پہاڑی علاقوں میں قبائلی آبادکار۔ اس کے نتیجے میں گجرات کی ہمہ جہت ترقی ہوئی اور جناب نریندر مودی نے پورے ملک میں گجرات کی ترقی کے سفیر کے طور پر کام کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے عوام نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی پر اعتماد کیا ہے۔ گجرات کی طرح وزیر اعظم نے اب پورے ملک کے تمام خطوں کی ہمہ جہت ترقی کے حصول کے لئے بنیاد رکھنا شروع کر دیا ہے ، خواہ وہ مشرق ہو یا مغرب ، دور دراز شمال مشرقی ریاستیں ہوں یا جنوبی ریاستیں ہوں۔ جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس دوران پچھلے ساڑھے چھ برسوں سے پورے ملک میں نتیجہ خیز نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ہندوستان کے بارے میں دنیا کا نظریہ بدل گیا ہے۔ ساڑھے چھ سال کے اندر میٹرو ریل کے شعبے میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔ پہلے صرف پانچ شہروں میں تقریبا 250 کلومیٹر میٹرو ریل تھی اور آج یہ 18 شہروں میں 702 کلومیٹر تک جا پہنچی ہے۔ آنے والے وقتوں میں یہ رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں کامیاب بی آر ٹی ایس شروع کرنے کا سہرا جناب نریندر مودی کو ہی جاتا ہے۔ بی آر ٹی ایس کے تجربات دہلی اور پونے سمیت متعدد شہروں میں ہوئے لیکن تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ لیکن بی آر ٹی ایس کو گجرات میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا تھا اور آج یہ بہت ساری جگہوں پر آسانی سے چل رہی ہے۔

....................

  ش ح، م ع، ع ن

18-01-2021

U-518



(Release ID: 1689903) Visitor Counter : 106