وزارت دفاع

دفاع کے سکریٹری نے انڈیا گیٹ اور راج پتھ پر این سی سی کے سووچھتا پکھواڑے کا افتتاح کیا

Posted On: 18 JAN 2021 4:32PM by PIB Delhi

دفاع  کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے 18 جنوری 2021 کو انڈیا گیٹ پر نیشنل کیڈٹ کورپس (این سی سی) کے ذریعے منعقدہ سووچھتا پکھواڑے کا افتتاح کیا۔ اس سووچھتا پکھواڑے کا موضوع "سووچھ بھارت، ہرت بھارت، یہ ہے میرے سپنوں کا بھارت " ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ این سی سی دنیا کی پوشاک والی نوجوانوں کی سب سے بڑی تنظیم ہے اور اس نے ایک بھارت، شریشھ بھارت اور خصوصی قومی ایکتا کیمپ، قیادت اور فرد کی نشوونما اور صفائی ستھرائی پروگرام جیسی سرگرمیوں کے ذریعے ملک کی تعمیر میں قابل قدر تعاون دیا ہے۔انہوں نے "این سی سی یوگدان" مشق کے ذریعے وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لئے این سی سی کیڈیٹس کی کورونا جانبازوں کی حیثیت سے ان کے تعاون کیلئے تعریف کی۔سکریٹری دفاع نے یہ بھی کہا کہ این سی سی کیڈٹس کو دی جانے والی کثیر جہتی تربیت سے کچھ بہت ہی ممتاز اور اہم فارغ التحصیل پیدا ہوئے ہیں جو حکومت، مسلح افواج اور مختلف سول تنظیموں میں سینئر عہدوں پر رہے ہیں یا ابھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی سی قوم کی رہنمائی کے لئے تربیت یافتہ، نظم و ضبط کے حامل اور حوصلہ مند، پوری طرح تیار نوجوانوں کا ایک ذخیرہ پیدا کرنے میں اہم خدمات پیش کررہی ہے۔

افتتاحی تقریب ایک کیڈٹ کی استقبالیہ تقریر، اس کے بعد ایک کیڈٹ کے ذریعہ نظم پڑھنا اور بیماریوں/کووڈ سے بچنے کے لئے روزانہ کی زندگی میں سووچھتا کو اپنانے کی اہمیت پر اپنے تجربات مشترک کرنے پر مشتمل تھی۔ این سی سی کیڈٹس نے اچھی طرح کوریوگراف کئے گئے ایک نکڑ ناٹک کے ذریعہ سووچھتا کو طرز زندگی کے طور پر قبول کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب کا اختتام سیکریٹری دفاع کے ذریعے بلاگ رن کو ہری جھنڈی دکھانے کے ساتھ ہوا۔

اس سووچھتا پکھواڑے کے دوران این سی سی کیڈٹس بینر، پمفلٹ کی تقسیم اور  نکڑ ناٹک کے ذریعہ 'صفائی ستھرائی' کی تصویر کشی کرتے ہوئے اس بارے میں بیداری پھیلا کر یوم جمہوریہ پریڈ -2021 کے لئے راج پتھ کو صاف ستھرا رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این سی سی نے قومی سووچھتا پکھواڑے میں بڑے پیمانے پر حصہ لے کر صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں رائے عامہ ہموار کرنے کی جانب بھی وسیع تر کوششیں کی ہیں۔ سکریٹری دفاع نے کہا کہ کمیونٹی کی ترقی اور سماجی خدمات کی مختلف اسکیموں میں این سی سی کیڈٹوں کی رضاکارانہ طور پر شرکت قابل تعریف ہے اور اس نے ہماری آبادی کے ایک بڑے حصے کو متاثر کیا ہے۔ ڈاکٹر اجے کمار نے اس پکھواڑے کے موضوع کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسی مہموں کے ذریعے ملک مستقل ترقی کرسکے گا۔

26 ٹیموں میں تقسیم ہوکر یہ کیڈٹس 18 سے 29 جنوری 2021 تک انڈیا گیٹ کے 'سی ہیکساگن' سے وجے پتھ تک پلاگنگ بھی کریں گے اور اس طرح وہ صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلائیں گے۔

اس تقریب میں این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹننٹ جنرل ترون کمار ایچ اور وزارت دفاع اور این سی سی کے متعدد معززین نے شرکت کی۔

................

    ش ح، م ع، ع ن

18-01-2021

U-517



(Release ID: 1689900) Visitor Counter : 100