عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مختلف محکموں کے خدمات سے جڑے مسائل کو لے کر بھارتی مزدور سنگھ (بی ایم ایس) کے ایک قومی سطحی وفد کی مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات
Posted On:
18 JAN 2021 5:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18؍جنوری، بھارتی مزدور سنگھ (بی ایم ایس) ایک قومی سطحی وفد نے آج وزیر مملکت برائے شمال مشرقی ترقیات، (آزادانہ چارج)، وزیر مملکت پی ایم او ، پرسنل، عوامی شکایات ، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف محکموں کے خدمات سے جڑے مسائل پر بات چیت ہوئی۔
اس وفد میں بی ایم ایس ، جن میں بھارتیہ پرتیرکشا مزدور سنگھ (بی پی ایم ایس) ، سرکاری کرمچاری راشٹریہ پری سنگھ، ایسوسی ایشن آف کلاس ون گروپ آفیسرس، گروپ بی آفیسر ایسوسی ایشن آف سروے آف انڈیا وغیرہ شامل تھے۔
وفد کے ممبروں نے سب سے پہلے ڈاکٹر جتیندرسنگھ کا اس بات کے لئے خاص طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جب بھی اُن سے ملاقات کا وقت مانگا ، انہوں نے اپنی سہولیت کے حساب سے فورا وقت دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین ڈی او پی ٹی کے ذریعے ملازمین کے فائدے اور کام میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے ، جو غیر معمولی اصلاحات نافذ کیں، ملازمین نے اس کی بڑے پیمانے پر ستائش کی ہے۔
تقریباً نصف گھنٹے کی ملاقات کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وفد کے ہر ممبر کی بات کو بغور سنا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایماندار اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمانداری اور کارکردگی کو دوسری چیزوں پر فوقیت دی گئی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ افسران کو کام کرنے کا دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے متعدد غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیت کے مطابق بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ اس کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر مختلف نوعیت کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے افسران کو ایک ایسی ٹیکنالوجی سے بھی مربوط کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تاکہ وہ کام کرنے کا بہترین میکانزم تیار کرسکیں۔ اس تعلق سے انہوں نے ’مشن کرم یوگی ‘ اصلاح کا خاص طور پر ذکر کیا، جس کی منظوری وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے دی۔
جہاں تک مختلف سطحوں پر افسران کی ترقی اور ایمپینل منٹ کا تعلق ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈی او پی ٹی بروقت ترقی کے عمل پر کاربند رہتا ہے۔ لیکن وقت وقت پر اس میں کثیر قانونی رکاوٹیں بھی پیدا ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر بھی متعدد ملازمین گروپوں تک پہنچنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور اُن سے یہ اپیل بھی کرتے ہیں، کہ اس طرح کے تضادات سے عہدہ بر آں ہونے میں وہ اپنا تعاون دیں۔
وزیر موصوف کو علیحدہ علیحدہ عرضداشتیں بھی پیش کی گئیں، جن میں مختلف مسائل کا ذکر ہے۔ ان میں سروے آف انڈیا میں سپر نٹنڈنٹ سروے ایئر اور گروپ اے اور گروپ بی آفیسرز پر ڈی او پی ٹی کی گائڈ لائن سے متعلق کیڈرس پر پابندی جیسے عہدوں پر ترقی کا معاملہ بھی شامل ہے۔ وفد نے یہ بھی درخواست کی کہ پنشن میں قومی سطح پر اضافے پر بھی غور ہونا چاہئے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے میں ایڈہاک بنیاد پر خالی عہدوں کو پُر کیا جانا چاہئے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وفد کے ممبران کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان مسائل پر الگ الگ غور کریں گے اور ان کے ساتھ ، ان پر جلد ہی ایک فالو اپ میٹنگ بھی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ج ق- ق ر)
(19-01-2021)
U-530
(Release ID: 1689898)
Visitor Counter : 100