وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے موٹر بائک ایمبولینس رکشیتا سی آر پی ایف کو سونپی

Posted On: 18 JAN 2021 6:19PM by PIB Delhi

ڈی آر ڈی او لیباریٹری کے دلی کے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ ایلائیٹیڈ سائنسز (آئی این ایم اے ایس) نے 18 جنوری 2021 کو نئی دلی میں سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر میں منعقد ایک تقریب کے دوران سی آر پی ایف کو ایک موٹر بائک ایمبولینس ’رکشیتا‘ سونپی۔ یہ بائک پر مبنی کثیرولٹی ٹرانسپورٹ ایمرجنسی گاڑی ہے۔

اس تقریب کا اہتمام نئی دلی میں واقع سی آر پی ایف کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا۔ ڈی آر ڈی او کے ڈی ایس اور ڈی جی (پولیس) ڈاکٹر اے کے سنگھ نے ’رکشیتا‘ کے ماڈل کو سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل اے پی مہیشوری کو سونپا، جس کے بعد اس موقع پر 21 بائیکوں کے ایک قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

بائیک ایمبولینس بھارتی سیکورٹی فورسز اور ہنگامی حالت میں حفظان صحت کی خدمات فراہم کرانے والوں کو درپیش مشکلات میں فوراً مدد کرے گا۔یہ کم شدت والے لڑائی کے علاقوں سے زخمی مریضوں کو نکالنے کے دوران زندگی بچانے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ بائک ایسی بھیڑ بھاڑ سڑکوں اور دور دراز کے علاقوں کے لئے سود مند ہوگی جہاں ایمبولینس کے توسط سے پہنچنا مشکل ہوتا ہے اور زیادہ وقت لگتا ہے۔ یہ بائیک ایمبولینس اپنی کام کرنے کی صلاحیت اور مربوط ایمرجنسی میڈیکل سپورٹ سسٹم کی وجہ سے چار پہیوں والی ایمبولینس کے مقابلے تیزی سے مریضوں کے لئے ایک طبی ایمرجنسی ضرورت کو پوری کرسکتی ہے۔

رکشیتا ایک کسٹمائزڈ ری کلاینگ کثیرولٹی اپویکویشن سیٹ (سی ای ایس) سے فٹ ہے۔ جسےضرورت کے مطابق استعمال کیا جاسکتا ہے۔رکشیتا میں ہیڈ ایموب لائیزر سیفٹی ہارنیس جیکٹ، حفاظت کے لئے ہیڈ اینڈ فٹ اسٹریپس یعنی ہاتھوں وپیروں کے لئے حفاظتی پٹیاں،  ایڈجسٹ کرنے والا فٹ ریسٹ فیزولوجیکل پیرامیٹر ناپنے والا آلہ ساتھ ہی وائرلیس مانیٹرنگ کی صلاحیت اور ڈرائیور کے لئے آٹو وارننگ سسٹم جیسی اہم خصوصیات شامل ہیں۔ زخمی ساتھی کے حال کی ریل ٹائم نگرانی ڈیش بورڈ پر لگے ایل سی ڈی پر کی جاسکتی ہے۔ بائیک ایمبولینس موقع پر صحت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ایئر اسپلینٹ میڈیکل اور آکسیجن کٹ سے بھی لیس ہے۔

یہ بائک ایمبولینس نہ صرف نیم فوجی اور ملٹری فورسیز کے لئے سود مند ہے بلکہ شہریوں کے لئے بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ڈی ڈی آر  اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے ہماری سیکورٹی فورسز کے سامنے آنے والے چیلنجوں کے جواب میں اس سودیشی یعنی ملک میں ہی تیار کی جانے والی اور کم لاگت والی بائک ایمبولینس تیار کرنے کے لئے سائنس دانوں کی کوشش کی زبردست ستائش کی۔

...............................................................

 

 ش ح، ح ا، ع ر

U-523


(Release ID: 1689890) Visitor Counter : 214