وزارت خزانہ
82.23کروڑروپیے کا آئی ٹی سی فائدہ فرضی طریقہ سے لینے کے لیے مشرقی دہلی دویژن کے سی جی ایس ٹی افسروں نے ایک شخص کو گرفتار کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 JAN 2021 2:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19جنوری/انپٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کا فائدہ لینے کے لیے فرضی اور نقلی انوائس بنانے والوں کے خلاف جاری مہم کے تحت مشرقی دہلی ڈویژن کے مرکزی اشیأ اور خدمات ٹیکس (سی جی ایس ٹی) افسروں نے بڑے پیمانے پر پھیلے نیٹ ورک کا ا نکشاف کیا ہے۔ اس کے لیے افسروں نے 15 جنوری 2021 سے 17 جنوری 2021 کے درمیان وسیع سطح پر ڈاٹا اینالٹکس، لوگوں کی پہچان اور 21 مقامات پر درج مہم چلائی۔ جس کے ذریعہ فرضی طریقہ سے آئی ٹی سی کا فائدہ دلانے کے لیے 2017 سے کام کرنے والی کمپنیوں کا پتہ چلا ہے۔
اس طرح کی فرضی کمپنیوں کواروند کمار چلا رہے تھے۔ جن کے ذریعہ وہ فرضی طریقہ سے انپٹ ٹیکس کریڈٹ لینے کے لیے 4.5 فیصد کمیشن لیکر ان وائس بنانے کا کام کر رہے تھے ۔ جانچ میں پایا گیا کہ اروند کمار اور ان کے ساتھیوں کے ذریعہ قریب 46 کمپنیاں چلائی جا رہی تھی۔ یہ کمپنیاں کسی طرح کا کوئی کاروبار نہیں کر رہی تھی۔ جن کی تشکیل ہی آئی ٹی سی کا فرضی طریقہ سے فائدہ دلانے کے لئے کی گئی تھی۔ ان کے ذریعہ 82.23 کروڑ روپے کا غیر قانونی طریقہ سے آئی ٹی سی کا فائدہ لیا گیا ۔ جس کے لیے 541.13 کروڑ روپے کے فرضی بل بنائے گئے۔ جن کی تعداد آگے کی جانچ میں بڑھنے کا امکان ہے۔
اروند کمار کو سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی دفعہ 69 (1) کے تحت گرفتار کرکے 17 جنوری 2021کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ۔ مجسٹریٹ نے انہیں 31 جنوری 2021 تک 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے ۔ اس سلسلے میں آگے کی جانچ جاری ہے۔
مرکزی ٹیکس جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد سے اب تک دہلی خطے سے 19 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ جن کے ذریعہ 3766.69کروڑ روپے کی جی ایس ٹی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(م ن۔ام ۔ ج (
U-535,
(ریلیز آئی ڈی: 1689888)
وزیٹر کاؤنٹر : 159