عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے نئی دہلی میں پنجاب سول سروس ( پی سی ایس) کے سینئر افسران کے ایک وفد سے ملاقات کی
ڈی او پی ٹی افسران کی ترقی اور بااختیار بنانے کے لئے مسلسل کوشاں ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
06 JAN 2021 5:15PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ ، وزیراعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات ، پنشن ،جوہری توانائی اور خلا کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ ڈی او پی ٹی (محکمہ عملہ اور تربیت) کے افسران کی ترقی اور بااختیار بنانے میں تیزی لانے کی مسلسل کوشش کررہا ہے۔ جس سے ہر سرکاری افسر مقررہ وقت پر اسے حاصل کرسکے ساتھ ہی ملازم اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے ساتھ تعاون کرنے کا اہل ہو۔
پنجاب سول سروس (پی سی ایس) کے سینئر افسران ، جنہوں نے آئی اے ایس (انڈین سول سروس) میں شامل ہونے کے اپنے معاملوں میں تیزی لانے کی درخواست کی ہے ، ان سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ماضی میں ایسے معاملوں میں مسلسل تاخیر ہونے کی روایت تھی لیکن پچھلے چھ برسوں میں ان کاموں کو جدیدٹکنالوجی کے استعمال کے ساتھ منضبط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں میں ڈی او پی ٹی نے حکومت ہند کی مختلف وزارت اور محکموں کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ترقی میں آرہی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے سرگرم نظریہ اخیتار کیاہے۔
ساتھ ہی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مختلف وزارتوں کے مختلف زمروں میں کئی مقدمے چلنے کی وجہ سے ترقی میں تاخیر ہوتی ہے ، جسے ڈی او پی ٹی ، میڈیا کے توسط سے مسلسل آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ ریاستوں / پرونشیل سروس کے افسران کو آل انڈیا سروس میں شامل کرنے کے معاملے میں انہوں نے کہا کہ کئی بار ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعہ کیڈر کے ہونے والے جائزے میں تاخیر بھی اس کی ایک وجہ ہے۔ اس کے لئے بھی ڈی او پی ٹی الگ الگ ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ مسلسل جائزہ اور ضروری کارروائی کرتا رہا ہے۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ جہاں تک پنجاب سول سروسز کا تعلق ہے تو ڈی او پی ٹی پہلے ہی ان کے معاملوں پر کارروائی کرچکا ہے اور یو پی ایس سی نے کچھ وضاحتیں طلب کی تھیں، جن کا جواب ریاستی حکومت کو دینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل بھی جلد مکمل ہوجائے گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ افسران کی مقررہ وقت پر ترقی/ بااختیار بنانے اور تنخواہ میں اضافہ سے افسران کو اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسی کے تحت حکومت نے افسران کے لئے کام کا بہتر ماحول فراہم کیا ہے جسے ان کی پہل اور جوش و خروش میں کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہ ہو۔
وزیراعظم نریندر مودی کی مداخلت اور حمایت سے کی گئی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے 2018 میں متعارف کرائے گئے انسداد بدعنوانی ترمیمی ایکٹ کا ذکر کیاجس میں معاملوں کو مقررہ وقت پر نمٹانے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ مقدمہ چلانے کے لئے پیشگی اجازت کے ساتھ یہ بل ان افسران کو تحفظ فراہم کرتا ہے جو اپنا کام ایمانداری سے کرتے ہیں۔
*************
ش ح ۔ف ا۔ م ص
U. No. 503
(Release ID: 1689630)
Visitor Counter : 104