وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ملک میں ایوئن انفلوئنزا کی تازہ صورت حال

Posted On: 17 JAN 2021 5:56PM by PIB Delhi

مہاراشٹر ے شہر ممبئی میں پولٹری کے فروغ کی مرکزی تنظیم سی پی ڈی او (ڈبلیوآر) اور مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع میں کھیڑا روڈ پر17 جنوری 2021ء تک ایوئن انفلوئنزا کے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایوئن انفلوئنزا کی تصدیق مدھیہ پردیش کے پنّا، سانچی، رائے سین، بالا گھاٹ میں کوّوں میں ہوئی ہے، جبکہ       شیوپور میں(کوّوں  اور اُلّوؤں میں)اور مندسور میں ہنس اور کبوتروں میں کی گئی ہے۔ چھتیس گڑھ کے بستر ضلع میں کوّوں اور کبوترو ں اور دنتے واڑہ ضلع میں کوّو ں میں تصدیق کی گئی ہے۔ہری دوار اور  اتراکھنڈ کے جنگلاتی علاقے میں کوّں کے نمونوں میں ایوئن انفلوئنزا کی علامتیں پائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ دہلی کے روہنی علاقے میں بگلوں سے لیے گئے نمونوں میں ایوئن انفلوئنزا کے اثرات پائے گئے ہیں۔

مہاراشٹر میں آر آر ٹی تعینات کردی گئی ہیں اور پرندوں کو مارنے کا کام ممبئی کی سی پی ڈی او سمیت اُن سبھی جگہوں پر جاری ہے، جہاں سے یہ بیماری پھیلنا شروع ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں آر آر ٹی تعینات کی گئی ہیں۔ ہریانہ میں بھی اُن جگہوں پر جہاں سے یہ بیماری پھیلنا شروع ہوئی تھی، پرندوں کو مارنے کا کام کیا جارہا ہے۔

آج راجستھان اور گجرات سے حاصل کئے گئے نمونوں کی جانچ میں ایوئن انفلوئنزا کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔

ملک کے متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر گہری نظر رکھنے کے لئے تشکیل دی گئی مرکزی ٹیم متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہے اور کسی امکانی متعدی بیماری کا جائزہ لے رہی ہے۔

ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پولٹری اور اس سے متعلق مصنوعات کی فروخت پر  پابندی عائد کرنے سے متعلق اپنے فیصلوں پر دوبارہ غور کریں اور  اُن علاقوں یا ریاستوں سے آنے والی پولٹری کی فروخت کو اجازت دیں، جہاں یہ انفیکشن نہیں ہے۔ انسانوں کے لئے اچھی طرح پکے ہوئے چکن اور انڈے مضر صحت نہیں ہے۔اس کے علاوہ صارفین کو بے بنیاد افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے، جو غیر سائنسی ہیں اور اِن سے اکثر تذبذ ب پیدا ہوتا ہے۔اِن سے نہ صرف پولٹری اور انڈا مارکیٹ پر بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں، بلکہ پولٹری اور مکّا کسانوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جو کووڈ-19عالمی وباء لاک ڈاؤن کے سبب پہلے سے ہی متاثر ہیں۔

مہاراشٹرکے مویشی پروری کے محکمے نے کسانوں کے لئے ایک ٹول فری ہیلپ لائن نمبر شروع کیا ہے، جس پر پرندوں کی کسی بھی غیر معمولی ہلاکت کی خبر دی جاسکتی ہے۔ریاستی سرکار نے ایوئن انفلوئنزا سے متعلق نظرثانی شدہ لائحہ عمل 2021ء کے مطابق ایوئن انفلوئنزا کے بارے میں درکار معلومات فراہم کی ہے۔یہ معلومات محکمہ جاتی افسران اور عام لوگوں دونوں کے لئے ہی ہے۔بیماری کے پھیلنے پر قابو پانے کے لئے متاثرہ علاقے سے متعلق ضروری اطلاع ریاست کی طرف سے جاری کردی گئی ہے۔

یہ معلومات بھی دی گئی ہے کہ برڈ فلو کے واقعات پر بغیر کسی تاخیر کے قابو پانے کے لئے ریاستی حکومت نے مویشیوں میں انفیکشن  کی روک تھام اور کنٹرول نیز متعدی بیماریوں کی روک تھام کے قانون 2009 کے تحت اختیارات سبھی ضلع کلکٹروں کو تفویض کردیئے ہیں، تاکہ اُن کے زیر عمل علاقوں میں ایوئن انفلوئنزا کی روک تھام کی جاسکے، اس پر قابو پایا جاسکے اور اس کا خاتمہ کیا جاسکے۔

محکمے کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ریاستیں اخباری اشتہارات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعے بیداری لانے سے متعلق سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایوئن انفلوئنزا کے بارے میں بیداری لانے کی لگاتار کوششوں اور تازہ صورتحال سے کس طرح نمٹا جائے، اِس کے بارے میں ٹوئٹر اور فیس بُک ہینڈلز جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں سمیت مختلف میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعے عوام کو جانکاری دی جارہی ہے۔

 

*************

 

ش ح۔اس ۔ ن ع

(18.01.2021)

(U: 498)


(Release ID: 1689610) Visitor Counter : 208