ریلوے کی وزارت

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آٹھ ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا


8ٹرینوں کو جھنڈی دکھانے اور ریلوے پروجیکٹوں کے افتتاح کی تفصیلات

Posted On: 17 JAN 2021 4:37PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات میں کیوریا کو ملک کے آٹھ مختلف خطوں سے جوڑنے والی آٹھ ریل گاڑیوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور بڑی ریلوے لائن میں  تبدیل کی گئی۔ ڈبھوئی-چنددوڑ دگیج، چند دوڑ سے کیوڑیا کے لئے (32 کلو میٹر) کے درمیان نئی بڑی ریلوے لائن (18 کلو میٹر) پرتاپ نگر-کیوڑیا سیکشن پر نئی برق کاری والی ریلوے لائن کے علاوہ چند دوڑ ڈھبوئی اور کیوڑیا سیکشن کی نئی عمارتوں کا افتتاح کیا۔ 50 کلو میٹر لمبی ڈبھوئی-چند دوڑ-کیوڑیا سیکشن کو 18کلو میٹر لمبی ڈبھوئی-چند دوڑ چھوٹی ریلوے لائن کو بڑی لائن میں تبدیل کرکے شروع کیاگیا ہے اور چند دوڑ سے کیوڑیا (32) کلو میٹر تک نئی بڑی ریلوے لائن کو مزید توسیع دی گئی ہے اور 100 فیصد ریلوے بجلی کاری پالیسی کے ریلوے کی وزارت کے مشن کے مطابق پرتاپ نگر-کیوڑیا سیکشن (80  آر-کے ایم) کی بھی بجلی کاری کی گئی ہے۔اس سے اب ہمارے ملک کی تمام سمتوں بلا رکاوٹ ریل کنکٹی ویٹی فراہم ہوگی۔

پروجیکٹ کی خصوصیتیں

  • یہ پروجیکٹ 811 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیاگیا تھا۔
  • جولائی 2020 میں نئی لائن پروجیکٹ کے لئے زمین کی حصولی مکمل کرلی گئی اور پروجیکٹ کو 5 مہینوں میں ہی شروع کیاگیا ہے۔
  • تین بڑے (پھاٹک) اسٹیشنوں اور 4 چھوٹے (ہالٹ) اسٹیشنوں کے ساتھ اس کے کل سات اسٹیشن ہیں۔
  • ان چار میں سے نئے اسٹیشن کے نام ہیں۔ موریا، تلک واڑا، گارودیشور اور کیوڑیا اور تین موجودہ اسٹیشن کے نام ہیں۔ ڈھبوئی جنکشن، وڑاج اور چنددوڑ۔
  • کل 8بڑے پل، 79 چھوٹے پل، 9روڈ اور پل اور 31 روڈ انڈر پل ہیں۔
  • 75 دن کے قلیل عرصے میں پرتاپ نگر ڈھبوئی کے درمیان سیکشنل رفتار،75 کلو میٹر فی گھنٹے سے بڑھا کر 110 کلو میٹر فی گھنٹے کی گئی ہے اور ڈھبوئی-کیوڑیا سیکشن 110 کلو میٹر فی گھنٹے کے ساتھ تیار کیاگیا ہے۔ پرتاپ نگر-کیوڑیا سے تمام سیکشن کی رفتار مزید بڑھا کر 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی جائے گی۔
  • ڈھبوئی جنکشن، چند دوڑ اور کیوڑیا میں اسٹیشن کی عمارتیں مقامی خصوصیات کو شامل کرکے اور مسافروں کی جدید سہولتوں کے کے حساب سے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ تعمیر شروع کیے جانے کے بعد سے گرین بلڈنگ سرٹیفکیٹشن کے ساتھ کیوڑیا اسٹیشن ہندوستان کا پہلا ریلوے اسٹیشن ہے۔
  • سول انجینئرنگ کے کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے موبائل فلیش بٹ ویلڈنگ مشین، ریڈی مکس کنکٹریٹ (آر ایم سی) ہیوی (بھاری) ارتھ مونگ الات، بھاری ڈیوٹی روڈ کرینیں اور ٹریک مشین جیسی جدید انجینئرنگ تکنیکیں اور آلات وسازوسامان لگائے گئے ہیں۔دستیاب ہوجانے والے مقامی آر سی سی ہیوم پائپس کا استعمال کرکے چھوٹے پلوں کے ڈیزائن کے لئے ایک منفرد تکنیکل حل اپنایا گیا ہے۔
  • ورچوئل موڈ (کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران) کے ذریعہ الیکٹرانک انٹرنوکینگ سگنلینگ سسٹم (نظام) کے لیے فیکٹری(ایکسپٹ نیس) ٹسٹ (ایف اے کٹی) اور سائیٹ ایکسپیٹ نیس ٹسٹ (ایس اے ٹی) جیسی اختراعی ٹکنالوجیاں استعمال کی گئی ہیں تاکہ سگنلینگ کے کاموں کی رفتار بڑھائی جاسکے اور کمیشنگ ٹائم کم کیا جاسکے۔
  • بجلی کاری کے کاموں کی مہم کے لئے ٹاور ویگٹس اوور ہیڈ ایکویپمنٹ (او ایچ ای) واٹرنگ ٹرین استعمال کی گئی ہیں۔

پرتاپ نگر-کیوڑیا سیکشن کی بجلی کاری

  • 100 فیصد ریلوے بجلی کاری پالیسی کے ریلوے کی وزارت کے مشن کے مطابق پرتاپ نگر-کیوڑیا سیکشن (80آر کے ایم) کی بجلی کاری کی گئی ہے۔ اس سے صاف ستھری، آلودگی سے پاک تیز اور ماحول دوست ریل ٹرانسپورٹیشن (آمد ورفت) فراہم ہوگی، جس سے کاربن فٹ پرنٹ کم ہوگا۔

پروجیکٹ کے بڑے فائدے

  • ملک کی مختلف سمتوں سے دنیا کے سب سے اونچے مجسمہ اتحاد کے لئے بلا رکاوٹ ریل کنکٹی ویٹی فراہم کرنا۔
  • نیا کیوڑیا ریلوے اسٹیشن مجسمہ اتحاد سے تقریباً 6.5 کلو میٹر دوری پر واقع ہے۔
  • وڑاج-چند دوڑ-موریا-تلک واڑا گرودیشور کی قبائلی پٹی کے ذریعہ اور علاقے، خطے کی ترقی ممکن ہوگی۔
  • یہ کرنالی ،پوئیکر اور گرودیشور میں پرانے مندروں، مقدس دریا نرمدا کے کناروں پر بسے اہم مذہبی مقامات اور قدیم تیرتھ مقامات کو کنکٹی ویٹی فراہم کرے گا۔
  • گھریلو اور بین الاقوامی سیاحت دونوں کو فروغ ملے گا۔
  • خطے کی مجموعی سماجی اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
  • روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

کیوڑیا اسٹیشن کی خصوصیتیں

  • کیوڑیا ریلوے اسٹیشن کو ہندوستان کا پہلا ریلوے اسٹیشن بنانے کے لئے انڈین گرین بلڈنگ کونسل (آئی ی بی سی) کے ساتھ رجسٹرڈ کیاگیا ہے تاکہ اس اسٹیشن کی تعمیر کے بعد سے آئی جی بی سی کے ذریعے گ رین بلڈنگ کے طور پر تصدیق ہوسکے۔
  • ایل ای ڈی لائٹس اور اسٹار ریٹیڈڈ برانڈڈ الیکٹریکل ایپلیکسینز سے بجلی کی بچت ہوگی۔
  • بارش کے پانی کو جمع کرکے پانی کے بندوبست گندے پانی کے نکاسی کا پلانٹ وایکوب واٹرلیس پوری نلز اور ڈرپ آبپاشی
  • پہلے دوسطحوں پر اے سی ویٹنگ رومز اور وی وی آئی پی لان جیسی مسافر سہولتیں ہیں۔
  • آس پاس کے علاقوں میں وسیع پارکنگ اسپیس لینڈ ایکپنگ، تھیمیٹک بارک سولر لائٹ پولز وسیع ٹریفک راستہ وباغبانی پلانٹس سیلفی زون کے ساتھ تھیمٹیک پارک، فوڈ کورٹس اور بچوں کے کھیلنے کا علاقہ ہے۔

انڈیا کو جوڑنا

ٹرینوں کی تفصیل جو کیوڑیا کو بھارت کے مشرق، مغرب، شمال، سینٹرل اور جنوبی حصوں کو جوڑنے والی ٹرینوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

نمبر شمار

ٹرین نمبر

سے

تک

ٹرین کا نام اور فریکوینسی

1

09103/04

کیوڑیا

ورانسی

مہامنا ایکسپریس (ہفتہ وار)

2

02927/28

دادر

کیوڑیا

دادر-کیوڑیا ایکسپریس (روزانہ)

3

09247/48

احمد آباد

کیوڑیا

جن شتابدی ایکسپریس (روزانہ)

4

09145/46

کیوڑیا

حضرت نظام الدین

نظام الدین-کیوڑیا سمپرک کرانتی ایکسپریس (ہفتہ میں دو بار)

5

09105/06

کیوڑیا

ریوا

کیوڑیا-ریوا ایکسپریس (ہفتہ وار)

6

09119/20

چنئی

کیوڑیا

چنئی-کیوڑیا ایکسپریس (ہفتہ وار)

7

09107/08

پرتاپ نگر

کیوڑیا

ایم ای ایم یو ٹرین (روزانہ)

8

09110/09

کیوڑیا

پرتاپ نگر

ایم ای ایم یو ٹرین (روزانہ)

  • مذکورہ 8 ٹرینوں کے علاوہ جنہیں ہری جھنڈی دکھائی جارہی ہے، حسب ذیل ٹرینیں بھی اپنی سروسز شروع کریں گے۔

نمبر شمار

ٹرین نمبر

سے

تک

ٹرین کا نام اور فریکوینسی

9

09249/50

احمد آباد

کیوڑیا

جن شتابدی ایکسپریس (روزانہ)

10

09113/14

پرتاپ نگر

کیوڑیا

ایم ای ایم یو ٹرین (روزانہ)

 

  • ایکسپریس ٹرینیں ایل ایچ بی کوچیز کے ساتھ چل رہی ہے۔ جن شتابدی ایکسپریس کو جدید ترین وسیتاڈوم ٹورسٹ کوچ فراہم کیاگیا ہے۔ ہندوستانی ریلوے پر پہلی بار اس کوچ سے خوبصورت نظارہ کیا جائے گا۔
  • آئی آر سی ٹی سی نے درخشاں بھارت کے سحر انگیز کا تجربہ کرانے کے ساتھ ساتھ مجسمہ اتحاد کے لئے سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ایکونومیکل ٹور پیکیج شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔
  • سیاحوں کی آسانی کے لئے کیوڑیا اسٹیشن کے نزدیک آئی آر سی ٹی سی کے ذریعہ 500 کمروں کی گنجائش کے ساتھ ایک بجٹ ہول تعمیر کیا جارہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مجسمہ اتحاد کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد 31 اکتوبر 2013 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رکھا تھا، جو اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی تھے۔ انہوں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ ے موقع پر مجسمہ اتحاد کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ مجسمہ اتحاد کوجو 182 میٹر کی بلندی پر کھڑا کیاگیا ہے۔ سردار پٹیل کی 143 ویں سالگرہ کے موقع پر 31 اکتوبر 2018 کو عوام کے لئے کھول دیاگیا تھا۔یہ منفرد خیال سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ایک خراج ہے جو متحدہ بھارت کے معمار اور مرد آہن کہلاتے ہیں۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی بنیاد رکھنے کے لئے نوابوں اور رجواڑوں کی ریاستوں کو انڈین یونین میں ضم کیا۔ اس عظیم شخصیت کو یاد رکھتے ہوئے ہندوستانی ریلویز مدر انڈیا کے اس عظیم سپوت (بیٹے) کو ہندوستانیوں کو بہت قریب لانے میں کامیاب ہوتی ہے۔ کیوڑیا ریلوے اسٹیشن کی بھومی پوجن 15 سمبر 2018 کو انجام دی گئی تھی۔ اس شاندار تقریب کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند بھی شریک ہوئے تھے۔ اب ڈھبوئی-چندوڑ- کیوڑیا ریل لائن کے شروع ہونے کے ساتھ ساتھ کیوڑیا ریلوے اسٹیشن کے افتتاح سے ملک کے لوگوں کے لئے اس خطے میں کئی تیرتھ استھانوں ، مجسمہ اتحاد کے ساتھ اس کے آس پاس کے سیاحت کی دلچسپی کے علاقوںنیز نوتعمیر کردہ جنگل سفاری پارک، ایکتا مال، چلڈرن نٹ ریشن پارک اور آروگیہ فاریسٹ کے علاوہ توجہ کے کئی ار مقامات کی سیر کرنا آسان ہوجائے گا۔

...............................................................

 

                                                                                                        ش ح، ح ا، ع ر

U-485



(Release ID: 1689605) Visitor Counter : 231