نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ اور ان کی اہلیہ نے گوا کے پونڈا علاقے میں لڑکیوں کے ماتروچھایا یتیم خانے کا دورہ کیا اور وہاں کی لڑکیوں سے بات کی


نائب صدر جمہوریہ نے سماجی خدمت کے لیے وقف این جی او کی تعریف کی

نائب صدر جمہوریہ نے سی ایس آر کے تحت این جی او کو مدد دینے کےلیے کارپوریٹ شعبے پر زور دیا

جناب نائیڈو نے ویکسین بنانے میں کووڈ جانبازوں اور سائنسدانوں کی بے لوث خدمت کو سراہا

Posted On: 16 JAN 2021 6:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16 جنوری ، 2021 / نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو اور ان کی اہلیہ، محترمہ اوشا نائیڈو نے آج گوا میں پنجی سے تقریباً 40 کلو میتر دور پونڈا میں لڑکیوں کے یتیم خانے ماتروچھایا کا دورہ کیا اور وہاں کی لڑکیوں اور عملے کے افراد سے بات کی۔ جناب نائیڈو اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ان کی بیٹی محترمہ دیپا وینکٹ بھی تھیں جو سورن بھارت ٹرسٹ کی مینیجنگ ٹرسٹی ہیں ۔ ان کے ساتھ ان کے کنبے کے دیگر ارکان بھی تھے۔

ماترو چھایا ٹرسٹ کے اراکان کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ ان کے خود کو وقف کر دینے والے کام سے بہت متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اشتراک اور دیکھ بھال کے بھارت کے قدیم فلسفے کے سچے جذبے نے سماج کی خدمت کرنے پر انہیں سراہا۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ  خدمت کے ان جذبے کے ذریعے  کوئی شخص کافی زیادہ اطمینان حاصل کر سکتا ہے۔ سورن بگارت ٹرسٹ کے ساتھ اپنے منسلک ہونے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جب کبھی اُن بچوں  کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں تو اپنے اندر توانائی محسوس کرتے ہیں۔

جناب نائیڈو نے خوشی کا اظہار کیا کہ ان گھروں میں گود لینے کےلیے 800 سے زیادہ بچیاں موجود ہے اور 30 سے زیادہ لڑکیاں کی شادی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ان میں سے بہت سی لڑکیوں نے عمدہ تعلیم حاصل کی ہے اور کھیل کود میں بھی  سرگرم رہی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بہت سی غیرسرکاری تنظیمیں مرکز میں حکومت کی کوششوں میں مدد دے رہی ہے اور ملک بھر میں اسی طرح کی سرگرمیاں ریاستوں میں بھی جاری ہیں۔ میں کارپوریٹ شعبے سے اصرار کرتا ہوں کہ وہ ان تنظیموں کو سی ایس آر کے تحت مدد دیں جو سماجی خدمت کے لیے خود کو وقف کرتے ہوئے کام کر رہی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ کو لڑکوں کے لیے تلولی میں بال کلیان آشرم ، مڈگاؤں میں لڑکیوں کے لیے گھر،  ضرورت مند مریضوں کے لیے  مختصر قیام کی جگہ رُگناشرے،   اور دیگر اقدامات جیسے ماترو چھایا ٹرسٹ کے دیگر سماجی پروجیکٹوں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ آپ کو یاد ہوگا کہ سماجی کارکنوں کا ایک گروپ 1976 میں ایک غیرسرکاری تنظیم ماترو چھایا شروع کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔

دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی ستائش کرتے ہوئے جو آج شروع کی گئی ہے جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ ملک کےلیے ایک فخر کی بات ہے۔ یہ ہمارے ابھرتے ہوئے آتم نربھر بھارت کی ایک عظیم علامت بھی ہے۔ انہوں نے سائنسدانوں اور پیش پیش رہنے والے کووڈ جانبازوں کی بھی تعریف کی کہ انہوں نے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے بے لوث اور انتھک طریقے سے کام کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –456

 


(Release ID: 1689189) Visitor Counter : 95