وزارت اطلاعات ونشریات

بھارت کے 51ویں بین الاقوامی فلمی میلے کی افتتاحی فلم: ونٹربرگ کی ’انادر راؤنڈ‘


ڈائرکٹر کا کہا ہے کہ شروع میں یہ صرف شراب نوشی کی تقریب تھی لیکن بعد میں زندگی کی تقریب میں بدل گئی

پنجی 16 جنوری ، 2021،      بھارت کا 51واں بین الاقوامی فلمی میلہ(آئی ایف ایف آئی) ڈنمارک کے فلم ساز تھومس ونٹربرگ کی فلم ’انادر راؤنڈ‘ سے آج گوا کی کلا اکیڈمی میں شروع ہو رہاہے۔ میلے کی افتتاحی فلم  کا یہ بھارتی پریمیئر بھی ہے اوریہ 93ویں آسکر ایوارڈز میں ڈنمارک کی طرف سےسرکاری طور پر بھیجے جانے کی فلم کی حیثیت رکھتی ہے۔

اس افتتاحی فلم کا ٹریلرآج دن کے شروع میں 51ویں بین الاقوامی فلمی میلے کی افتتاحی تقریب منعقدہ شیاما پرساد مکھرجی اندور اسٹیڈیم میں دکھایا گیا۔ اپنی فلم کے بارے میں اور بھارت میں سنیما کے شائقین کے لیے اپنی مبارکباد کے پیغام میں جو ویڈیو میسیج کے ذریعے آیا، ونٹر برگ نے کہا ’’ابتدا میں یہ محض ایک  شراب نوشی کی تقریب تھی لیکن بعد میں زندگی کی تقریب میں بدل گئی‘‘۔

یہ فلم جس میں کینس بہترین اداکار کا ایوارڈ پانے والے میڈس میکلسن نے کام کیا ہے، آئی ایف ایف آئی میں دکھائی جانے والی بہترین فلموں میں شامل ہے۔ اس کا عالمی پریمیئر ٹورینٹو کے بین الاقوامی فلمی میلے میں 12 ستمبر 2020 کو ہوا تھا۔ یہ فلم  نورڈسک فلم کی طرف سے 24 ستمبر 2020 کو ڈنمارک میں ریلیز کی گئی تھی۔ اور اسے اکتوبر 2020 میں ایڈلیڈ فلمی میلے میں دکھایاگیا تھا۔

*****

ش ح ۔اج۔را

UNO 462


(Release ID: 1689188) Visitor Counter : 223