ریلوے کی وزارت
جناب امریش کمار چودھری کو "بحریہ کے سربراہ کے توصیفی کلمات " کے اعزاز سے نوازا گیا ہے
یہ ایوارڈ کووڈ 19 وبا اور اس کے لیے مختلف کاروائیوں کے دوران مسلح افواج میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے دیا گیا
Posted On:
15 JAN 2021 8:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 15 جنوری موجودہ چیف کنٹرولر ، جناب امریش کمار چودھری کو کووڈ 19 وبااور اس سے متعلق مختلف کاروائیوں کے دوران مسلح افواج میں نمایاں خدمات کے لئے "بحریہ کے سربراہ کے توصیفی کلمات" کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
جناب امریش کمار چودھری اس وقت ریل مل میں چیف کنٹرولر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔
جناب امریش کمار چودھری انتہائی مخلص ، محنتی ، محرک اور نتائج پر مبنی کام کے تئیں پور ی ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے والے عہدیدار ہیں ۔
ریل مل کے بارے میں
ریل مل وزارت ریلوے کے ٹریفک ڈائریکٹوریٹ کا توسیع ہے ، جس کی سربراہی آرمی ہیڈکوارٹر میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) سطح کے آفیسر کرتے ہیں۔
ریل مل امن اور ہنگامی صورتحال کے دوران دفاعی افواج کو ریلوے رسد کی فراہمی میں مجموعی طور پر ہم آہنگی ، حکمت عملی، منصوبہ بندی اور عمل درآمد کی ذمہ داری ادا کرتا ہے۔
ریل مل اپنی ضروریات کے مطابق ریلوے کے آپریشنوں کے لئے وزارت دفاع کے ساتھ قریبی رابطہ کاری میں کام کرتاہے۔ ایک علیحدہ کنٹرول روم ان تمام ریلوے کارروائیوں کا انتظام کرتا ہے جس کی سربراہی ایک چیف کنٹرولر کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ رض (
U-437
(Release ID: 1689173)
Visitor Counter : 150