خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

سینٹرل ایڈاپشن ری سورس اتھارٹی (سی اے آر اے) نے اپنا چھٹا سالانہ دن منایا

Posted On: 15 JAN 2021 6:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی15،جنوری2021

خواتین اور بچوں کی نشوونما کی وزارت کے سکریٹری اور سینٹرل ایڈاپشن ری سورس اتھارٹی (سی اے آر اے) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسن رام موہن مشرا نے آج یہاں سی اے آر اے کے چھٹے سالانہ دن کے موقع پر اس کے افسروں اور عملے سے ورچوئلی طریقے سے خطاب کیا۔ سی اے آر اے کو جے جے ایکٹ 2015 کی دفعہ 68 کے تحت 15 جنوری 2016 کو بھارت سرکار کی ایک قانونی ادارے کی حیثیت سے دی گئی تھی، تاکہ سی اے آر اے کو ملک میں گود لینے کے کام کو بڑھاوا دیا جاسکے۔ سی اے آر اے ہر سال 15 جنوری کو اپنا سالانہ دن مناتا ہے۔ عالمی وبا کووڈ-19 کی وجہ سے یہ تقریب اس سال ورچوئلی طور پر منائی گئی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X02O.jpg

اس طرح کے چیلنجنگ دور کے بیچ سی اے آر اے نے پچھلے سال کی انہی سہ ماہیوں کے مقابلے میں پچھلے دو سہ ماہی میں گود لینے کے آنکڑے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 20-2019 کی دوسری اور تیسری سہ ماہی میں گود لینے کی تعداد بالترتیب 849 اور 885 تھی، جبکہ 21-2020 میں دوسری اور تیسری سہ ماہی میں یہ تعداد بڑھ کر 966 اور 983 ہوگئی۔ سی اے آر اے نے گود لینے کے مختلف پہلوؤں پر ورچوئل پروگراموں کی ایک سیریز کا اہتمام کیا ہے اور سال کے دوران سبھی ریاستوں ومرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 2500 سے زیادہ سماجی ورکروں اور شراکت داروں کو تربیت دی ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D55Y.jpg

سی اے آر اے کے ذریعے مختلف پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے کی گئی کوششوں کے تحت ویب لیکچر سیریز ونیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز کے ذریعے کنبوں کی کاؤنسلنگ پر سوال اینڈ جواب سیریز وفیس بک پر سوال وجواب سیریز، انٹرنیشنل ایڈاپشن ماہانہ نومبر 2020 کے دوران گود لینے کے پروگرام کو بڑھاوا دینے کے لئے آئی ای سی میٹریل کے ذریعے سے گود لینے والے والدین کے ساتھ انٹرایکٹیو سیشن 1.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ گئے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر اتنظام علاقوں نے بھی بڑے پیمانے پر باقاعدہ جن آندولن کے ذریعے گود لینے کو بڑھاوا دینے کے لئے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔

...............................................................

                                                                                                                                                 ش ح، ح ا، ع ر

U-426


(Release ID: 1689052) Visitor Counter : 154